ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عامر شیخ نے کراچی کے باسیوں کے
لیے ڈرائیونگ لائنسس کے حوالے سے نئے اور انتہائی سخت احکامات جاری کیے ہیں-
ان احکامات کے مطابق 2 نومبر 2015 سے جن افراد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس
موجود نہیں ہوگا یا پھر جعلی ہوگا ان افراد کا چالان کاٹنے کے بجائے ٹریفک
پولیس انہیں 1 ماہ کے لیے جیل بھیج سکتی ہے-
|
|
ان احکامات کے جاری ہونے کے ساتھ ہی کراچی میں موجود ڈرائیونگ لائسنس
سینٹرز کے باہر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم اپنے لائسنس بنوانے کے لیے جمع ہوگیا
اور اسی رش کے بے قابو ہونے اور پولیس کی بدانتظامی کی وجہ سے پولیس اور
شہریوں کے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا-
|
|
اس تصادم کو دیکھتے ہوئے حکومتِ سندھ کے ہوم منسٹر سہیل انور سیال ڈرائیونگ
لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی- اس رش کی ایک
بڑی وجہ اتنے بڑے شہر میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کی کم تعداد ہے- اس کے
علاوہ موجودہ سینٹرز پر بھی شہریوں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
جن میں قابلِ ذکر ڈرائیونگ لائسنس فارم کی عدم دستیابی تھی-
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے دوران استعمال ہونے
والے تمام فارم آپ آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں آئیے ہم آپ کو
ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق چند فارم کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں آپ اپنے
کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کرسکتے ہیں- اس طرح آپ گھر سے ہی تمام
فارم بھر کر ڈرائیونگ لائسنس کے سینٹر لے جاسکتے ہیں- اس طرح آپ کا قیمتی
وقت بھی بچ جائے گا-
1- ڈرائیونگ لانسنس کے حصول کے لیے تین فارم پُر کرنا لازمی ہیں (مندرجہ
ذیل ٹیکسٹ پر کلک کر کے فارم حاصل کیا جاسکتا ہے):
جسمانی فٹنس کا امتحان
ٹریفک کے اشاروں کا امتحان
ڈرائیونگ کی قابلیت کا امتحان
|
|
2-
یہاں کلک کر کے آپ جس نوعیت (
لرننگ٬ پرمننٹ یا پھر انٹرنیشنل) کا لائسنس بنوانا چاہتے ہیں اس کا
فارم حاصل کر سکتے ہیں٬ ساتھ اس لنک پر ایک میڈیکل فارم بھی موجود ہے جسے
پُر کرنا لازمی ہے-
3- میڈیکل فٹس اور درخواست فارم کے ساتھ دو پاسپورٹ سائز کی تصاویر لگائیں-
4- اس کے بعد اپنے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی فارم کے ساتھ منسلک کریں-
5- میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ برانچ میں موجود ڈاکٹر جاری کرتا ہے- اس
سرٹیفیکیٹ کو بھی فارم کے ساتھ منسلک کیجیے-
6- اگر آپ مستقل لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو فارم کے ساتھ لرننگ لائسنس
بھی لگائیے-
7- لائسنس کی فیس جمع کروانے کے لیے قریبی ڈاکخانے سے رابطہ کریں- نیچے دیے
ہوئے فیس کے شیڈول سے لائسنس فیس کے بارے میں جان سکتے ہیں-
|
|
8- لائسنس کے امتحانات میں کامیابی کے لیے “The Highway and Motor Code ”
نامی کتابچے سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں-
9- آپ کا لائسنس آپ کے علاقے کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے ہی صرف جاری کیا
جائے گا- متعلقہ برانچ میں موجود انفارمیشن ڈیسک پر موجود عملے سے اپنے
تمام کاغذات کی جانچ پڑتال کروائیں-
|