برطانوی پاسپورٹ کا نیا اور انوکھا ڈیزائن متعارف

برطانوی حکومت نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے۔پاسپورٹ کی تقریب رونمائی کے وقت سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
 

image


حکام کا کہنا ہے کہ یہ اب تک بنائے گئے پاسپورٹس میں سب سے زیادہ محفوظ ڈیزائن ہے اور اس کی خصوصیات کے باعث جعل سازوں کے لیے اس کی نقل بنانا انتہائی مشکل ہوگا۔اس کی پرنٹنگ کے دوران اس میں یو وی، غیر مرئی شعاعوں (infra red lights)، روشنائی اور واٹر مارک کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ برطانوی پاسپورٹ کا ڈیزائن ہر 5 سال کے بعد سیکورٹی کے لحاظ سے تبدیل کردیا جاتا ہے۔ نئے ڈیزائن کو تخلیقی برطانیہ کا نام دیا گیا۔اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور زمانہ برطانوی شخصیات کی تصاویر شامل کی گئیں ہیں۔
 

image


نئے پاسپورٹ میں کمپیوٹر کے بانی چارلس بابیج، مشہور عالم برطانوی مصنف اور ڈرامہ نگار ولیم شیکسپئیر، مشہور برطانوی سائنسدان جان ہیری سن، برطانوی مصور جان کانسٹیبل، ماہر تعمیرات سر گائل گلبرٹ سکاٹ،مجسمہ ساز انتھونی گوملے اور انیش کپور، برطانوی مصنفہ اور ریاضی دان اور کمپیوٹر کی اولین پروگرامر آگسٹا ایڈا کنگ اور خاتون ماہر تعمیرات ایلزبتھ اسکاٹ کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ اینجل آف دی نارتھ اور ٹائے ٹینک بلفاسٹ جیسے عظیم الشان اسٹرکچر کی عکاسی کی گئی ہے۔ نئے ڈیزائن میں سلطنتِ برطانیہ میں شامل چاروں ممالک کی نمائندگی بھی کی گئی ہے۔
 

image

پاسپورٹ کی تقریب رونمائی لندن کے شیکسپئیرز گلوب تھیٹر میں کی گئی۔ اس موقع پر ہوم آفس منسٹر برائے امیگریشن جیمز بروکن کا کہنا تھا کہ برطانوی پاسپورٹ کی پوری دنیا میں ساکھ ہے اور سے ایک قابل بھروسہ سفری دستاویز تسلیم کیا جاتا ہے۔

پاسپورٹ کا ڈیزائن انتہائی خوبصورت اور دلکش ہے تاہم یہ ابتدا ہی سے تنازع کا شکار ہوگیا ہے ، کیوں کہ اس میں سات مردوں جبکہ صرف دو خواتین کی تصاویر شامل کی گئیں ہیں ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The latest design of the UK passport was unveiled today (Tuesday 3 November) by the Minister for Immigration, James Brokenshire, at Shakespeare’s Globe Theatre.A new passport is launched every five years and the theme for the latest version is ‘Creative United Kingdom’.