گزشتہ دو سالوں کے دوران پے درپے رونما ہونے والے فضائی
حادثات نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور بات محفوظ اور غیر محفوظ ائیر
لائنز درجہ بندیوں تک جاپہنچی ہے- اسی حوالے سے ایک نجی ویب سائٹ نے دنیا
کی محفوظ ترین اور غیرمحفوظ ترین ائیر لائنز کی رینکنگ کی ہے-
|
|
ائیرلائنز کی یہ درجہ بندی ان کے آپریشنز، شیڈول، مسافروں کو دی جانے والی
سہولیات اورحادثات کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے-
درجہ بندی کے دوران 449 ائیرلائنز کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا جن میں سے
صرف 149 ائیرلائنز کو دنیا کی محفوظ ترین ائیر لائنز قرار دی گئیں-
دنیا کی سب سے محفوظ ترین ائیر لائن آسٹریلیا کی ائیر لائنز کنٹاس کو قرار
دیا گیا جسے گزشتہ 60 سالوں کے دوران کسی بھی قسم کا بڑے حادثہ سے پیش نہیں
آیا جبکہ دیگر محفوظ ترین ائیر لائنز میں ائیر نیوزی لینڈ، برٹش ائیر ویز،
کیتھی پیسیفک، ایمریٹس، اتحاد، ای وی اے، فِن ائیر، لفتھینزا اور سنگاپور
شامل ہیں-
|
|
ویب سائیٹ کی جانب سے غیر محفوظ ترین ائیر لائنز میں ائیر لنگس (آئرلینڈ)،
الاسکا ائیر لائنز (امریکہ)، آئس لینڈ ائیر، جیٹ بلیو (امریکہ)، جیٹ سٹار (آسٹریلیا)،
کوآلا (جنوبی افریقہ)، مونارک (برطانیہ)، تھامس کک(برطانیہ) ٹی یو آئی
فلائی (جرمنی) اور ویسٹ جیٹ (کینیڈا) شامل ہیں۔
|