سیاست اور سیاستدان دونوں ہی بحث کے حوالے سے پاکستانی
عوام کے پسندیدہ ترین موضوعات ہیں- یہ سیاستدان چاہے اچھے ہیں یا برے٬ لیکن
یہی ہمارے وہ لیڈر ہیں جو ہمارے ملک پاکستان کے بارے میں انتہائی اہم فیصلے
کرتے ہیں- ہم یہاں پاکستان کے چند مقبول ترین سیاستدانوں کی تعلیمی قابلیت
کا ذکر کرنے جارہے ہیں تاکہ آپ بھی اپنے اہم رہنماؤں کے تعلیمی پسِ منظر کے
بارے میں جان سکیں-
|
|
پاکستان کے وزیراعظم جناب میاں نواز شریف نے گورنمنٹ کالج آف پنجاب سے بی
اے کرنے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی- اس کے علاوہ
میاں نواز شریف کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے اعزازی پی ایچ ڈی کی
ڈگری سے بھی نوازا ہے-
|
|
پاکستان کے صدر جناب ممنون حسین نے 1963 میں کراچی یونیورسٹی سے کامرس میں
گریجویشن کرنے بعد آئی بی اے سے 1965 میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی-
|
|
تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری
حاصل کی- اس کے علاوہ رائل کالج آف فزیشن نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی
ڈگری سے بھی نوازا ہے-
|
|
میاں نواز شریف کی اہلیہ خاتونِ اول بیگم کلثوم نواز نے پنجاب یونیورسٹی سے
اردو شاعری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے-
|
|
سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ہے- اس کے
علاوہ انہیں بھی پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے-
|
|
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری لینے کے
بعد کراچی کے ایس ایم لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی- اس کے علاوہ
خیرپور کی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے
نوازا ہے-
|
|
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگری
حاصل کرنے کے بعد 1975 میں لندن اسکول آف اکنامکس سے اکنامکس میں ماسٹرز
کیا ہے-
|
|
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی یونیورسٹی سے فارمیسی میں
ڈگری حاصل کی ہے-
|
|
متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما اور مشہور سیاستدان
فاروق ستار نے سندھ میڈیکل کالج ایم بی بی ایم کی ڈگری حاصل کی ہے-
|
|
پی ٹی آئی کے وائس پریڈنٹ شاہ محمود قریشی نے لاﺀ
اینڈ پالیٹیکس میں ماسٹرز کیا اور انہوں نے یہ ماسٹرز کی ڈگری کیمبرج
کے کارپس کرسٹی کالج سے حاصل کی-
|
|
سینیٹر شیری رحمان University of Sussex سے فارغ
التحصیل ہیں اور یہاں ان کے مضامین پولیٹیکل سائنس اور آرٹ ہسٹری تھے-
|
|
سینیٹر جہانگیر ترین نے یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا سے
ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے-
|
|
پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور پاکستان کے سابق صدر
آصف علی زرداری کی تعلیم قابلیت کے بارے میں کچھ واضح نہیں تاہم ان کا دعویٰ
کہ انہوں نے لندن اسکول آف بزنس اسٹیڈیز سے گریجویشن کی ہے-
|
|
اسی طرح بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کا
دعویٰ ہے کہ انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے میکینکل انجنئیرنگ کی ڈگری
حاصل کی- اس کے علاوہ اسلم رئیسائی یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں
پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہے- خیر ان کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ “ ڈگری
تو ڈگری ہوتی ہے چاہے اصلی
ہو یا نقلی“- |