برمودہ ٹرائینگل کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پراسرار
مقامات میں کیا جاتا ہے اور کتابوں میں سب سے زیادہ ذکر بھی اسی کے بارے
میں ملتا ہے- برمودہ ٹرائینگل ایک ایسا مقام ہے جس کی حدود میں آنے والے اب
تک کئی بحری اور ہوائی جہاز تمام عملے سمیت غائب ہوچکے ہیں- اور کوئی
سائنسدان آج تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھا سکا-
|
|
حال ہی میں اس مقام کے قریب سے اب ایک امریکی بحری جہاز بھی پراسرار طور پر
اس شیطانی تکون کا نشانہ بن گیا ہے- سطح سمندر سے اچانک غائب ہوجانے والے
اس بدقسمت بحری جہاز میں عملے کے 33 افراد سوار تھے جن میں 28 کا تعلق
امریکہ سے جبکہ 5 کا تعلق پولینڈ سے تھا-
790 فٹ لمبے اس بحری جہاز کا ملبہ تو دریافت کر لیا گیا ہے لیکن تاحال اس
میں سوار افراد کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا اور نہ ہی اس جدید بحری جہاز
کے تباہ ہونے کی وجہ دریافت کی جاسکی ہے-
19ویں صدی کی ابتدا سے اب تک یہ برمودہ ٹرائینگل جسے شیطانی تکون بھی کہا
جاتا ہے 50 سے زائد بحری جہاز اور 20 طیاروں کو نگل چکا ہے اور ان میں سے
کسی ایک کا بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا-
|
|
سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ ان جہازوں کی تلاش کے لیے جانے والے
اہلکار اور طیارے بھی اس مقام پر پہنچ کر غائب ہوجاتے ہیں-
یہ پراسرار مقام بحر اوقیانوس کے 500,000 اسکوائر میل کے رقبے میں شامل ہے-
|