لاہور میں واقع پاکستانی اور بھارتی سرحد واہگہ بارڈر پر
ایک ہندوستانی شہری نے شراب کے نشے میں مست ہو کر بےقابو ہوتی تیز رفتار
جیپ پاکستانی گیٹ سے ٹکرا دی۔ تیز رفتار جیپ پہلے ہندوستانی دروازے کو
توڑتی ہوئی اندر داخل ہوئی اور پھر پاکستانی سے دروازے سے جا ٹکرائی-
|
|
جیپ کی ٹکر کے نتیجے میں بھارتی گیٹ مکمل تباہ ہوگیا جبکہ پاکستانی دروازے
کو معمولی نقصان پہنچا ہے-
زیرو لائن کراس کر کے پاکستانی گیٹ سے ٹکرانے والی جیپ کے ڈرائیور کو
بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ جیپ کو ابتدائی طور پر پاکستانی فوج نے
اپنے قبضے میں لیا- تاہم بھارتی فورسز سے مذاکرات کے بعد گاڑی ان کی حوالے
کردی گئی-
|
|
اس واقعے پر پنجاب رینجرز نے انڈین بارڈر سیکورٹی فورس سے احتجاج کیا ہے
اور مطالیہ کیا ہے کہ بھارتی حکام اس معاملے کی تفتیش کریں کہ اتنے حساس
علاقے میں ایسا واقعہ کیوں پیش آیا اور کہیں یہ کوئی سازش تو نہیں؟
|