جن بزرگ ہستیوں کے مزارات یہاں موجود ہیں، ان میں ، شیخ بہا ء الدین ذکریا
ملتانی (1170-1267)، شاہ رکن عالم (1251-1335) ، شاہ شمش تبریز
,(1165-1276)حافظ محمد جمال ملتانی (1747-1811)، شاہ یوسف گردیزی) (1088اور
سیّد عطا اﷲ شاہ بخاری ، قابل ذکر ہیں۔
ملتان اپنی تاریخی مساجد کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ کچھ مساجد کے بارے
میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1000 سال پرانی ہیں۔ ملتان کی پہلی مسجد
محّمد بن قاسم نے تعمیر کروائی تھی۔ اس مسجد کے باقیات 1954 تک موجود تھے۔
ملتان کی جامعہ مسجد عید گاہ 1735عیسوی میں مغل گورنر نے تعمیر کروائی تھی۔
اس کے علاوہ قدیم مساجد میں ، مسجد ساوی، علی محمّد خان مسجد اور پھول ہتاں
والی مسجد قابل ذکر ہیں۔
|