وہ ممالک جہاں جاتے ہی پاکستانی امیر ہوجاتے ہیں

اکثر پاکستانی باشندے بیرونِ ملک کے سفر کے لیے جب اپنے ملک کی کرنسی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے تبدیل کرواتے ہیں تو انہیں اس وقت پاکستانی کرنسی زوال پذیر معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس وقت انہیں بہت زیادہ پاکستانی رقم کے بدلے دوسری ملک کی تھوڑی سی کرنسی حاصل ہوتی ہے۔ لیکن کیا آپ جاتنے ہیں کہ دنیا کے کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں پاکستانی کی قدر بڑھ جاتی ہے اور ان ممالک کی کرنسی کمزور دکھائی دیتی ہے جبکہ یہ کوئی عام ممالک بھی نہیں ہیں بلکہ سیاحت کے حوالے سے ان کا شمار دنیا کے بہترین ممالک میں ہوتا ہے- ان ممالک ذیل میں کچھ ایسے ہی ممالک کا ذکر کیا جا رہا ہے جن کی کرنسی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کمزور ہے جبکہ یہ قدرتی مناظر سے بھرپور ہیں اور سال بھر سیاحوں کی توجہ کامرکز بنے رہتے ہیں۔
 

ایران:
ایرانی کرنسی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں انتہائی کمزور ہے٬ 1 پاکستانی روپے کی قدر 284.30 ایرانی ریال کے برابر ہے- اسی وجہ سے پاکستانی سیاح ایران میں دل کھول کر خرچ کر سکتے ہیں- ایران میں سیاحوں کے دیکھنے کے لیے قابلِ ذکر کاشان کے تاریخی گھر٬ تبریز کا بازار٬ اصفہان کا نقشہ جہاں اسکوائر اور قدیم شہر یزد ہے-

image


انڈونشیا:
انڈونیشیا کی کرنسی بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کمزور ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہوجاتا ہے کہ پاکستانی 1 روپیہ انڈونیشیا کے 129.23 روپے کے برابر ہے- اس ملک میں سیاحت کے حوالے سے ٹوبا جھیل٬ ٹینجنگ پٹنگ نامی نیشل پارک٬ ٹوراج لینڈ٬ گلی جزائر انتہائی مقبول ہیں-

image


کولمبیا:
کولمبیا کے 29.19 پیسو پاکستانی 1 روپے کے برابر ہیں اس لیے پاکستانی اس ملک میں بھی خود کو امیر تصور کرسکتے ہیں- سیاحت کے حوالے سے اس ملک میں قابلِ ذکر کولمبیا کا علاقہ پوپایان٬ ٹیرونانیشل پارک اور دا کافی ٹرائینگل ہیں-

image


آئس لینڈ:
آئس لینڈ کا شمار بھی دنیا کے مقبول ترین سیاحتی ممالک میں کیا جاتا ہے- آئس لینڈ کی کرنسی کرونا ہے اور 1.24 کرونا پاکستانی 1 روپے کے برابر ہیں- آئس لینڈ کے بہترین سیاحتی مقام بلیو لیگون٬ مایاوٹن جھیلث گریٹ گیسر اور ہیکلا آتش فشاں ہیں-

image


ہنگری:
ہنگری میں بھی سیاحوں کے لیے بہت کچھ ہے تاہم ہنگری کرنسی 2.75 فورنٹ 1 پاکستانی روپے کے برابر ہے- یہاں سیاحوں کے لیے بڈا کیسل٬ ٹوکاج اور ڈیبریکن نامی مقامات ہیں-

image


منگولیہ:
منگولیہ صحرائے گوبی میں واقع ہے اور اس ملک کی کرنسی بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کمزور ہے- پاکستانی 1 روپیہ منگولیہ کے 18.87 تغرق کے برابر ہے- منگولیہ کے باسی آج بھی اپنے آباؤ اجداد کے طرزِ زندگی کی پیروی کر رہے ہیں- ان کا گزر بسر مویشیوں پر ہی ہے- لیکن یہ سیاحت کے حوالے سے ایک خوبصورت ملک ہے اور ثقافتی طور پر امیر ہے-

image


چلی:
چلی میں بھی سیاحوں کے لیے بہت کچھ ہے جبکہ پاکستانی سیاحوں کے لیے اس کی کم قدر کی حامل کرنسی بھی بہت معنی رکھتی ہے- چلی کی کرنسی کو پیسو کا کہا جاتا ہے اور 6.70 پیسو پاکستانی 1 روپے کے برابر ہے- چلی کے سیاحتی مقامات میں قابلِ ذکر لیک ڈسٹرکٹ٬ چرچ٬ الکوئی ویلی اور لوسا نیشنل پارک ہیں-

image


قازقستان:
قازقستانی 2.92 ٹینج پاکستانی 1 روپے کے برابر ہیں- قازقستان کے سیاحتی مقامات میں اسٹانہ٬ الماٹی٬ میڈو اور ٹراز شامل ہیں-

image

جنوبی کوریا:
جنوبی کور کی کرنسی وون کے نام سے جانی جاتی ہے اور یہ بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کسی حد تک کمزور ہے- 11.11 وون پاکستانی 1 روپے کے برابر ہیں- جنوبی کوریا کے سیاحتی مقامات میں سیوراکاسان نیشنل پارک٬ مونومو بادشاہ کا زیرِ آب مقبرہ٬ ہاہوئے فوک ویلج اور انساڈونگ شاپنگ اسٹریٹ شامل ہیں-
image

سری لنکا:
سری لنکن روپیہ بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں کمزور قدر کا حامل ہے- سری لنکا کے 1.35 روپے پاکستانی کرنسی کے 1 روپے کے برابر ہیں- اس کے علاوہ سری لنکا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں کولمبو٬ یالا نیشنل پارک٬ اڈا والاو نیشنل پارک اور دی کلچرل ٹرائینگل شامل ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani tourists get a very crappy exchange rate when they travel to popular tourist destinations. This leads to many of us being price-conscious about EVERYTHING. Therefore, we bring you a list of countries where the Pakistani Rupee will make you feel rich: