پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے چند اقدام

کرپشن پاکستان کو دیمک کی طرح کھائے جا رہی ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے خاص قانون بنائے تاکہ پاکستان کرپشن سے پاک ہو جائے۔ پاکستان کے لوگ حکومت پاکستان کا ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دے سکتے ہیں تو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے بھی لوگ حکومت کا ساتھ دے سکتے ہیں۔
ہر دور میں سیاست کے نام پر بڑے بڑے اقدامات کیے جاتے ہیں مگر یہ ان اقدامات سے ملک کو خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ پاکستان کی ہر آنے والی حکومت صرف اپنے مفادات کی خاطر محنت کرتی ہے اور کرپشن کر کے ملک کو لوٹ جاتی ہے۔ کرپشن پاکستان کو کھوکھلا کیے جا رہی ہے۔ اب تو ڈر سا لگنے لگا ہے کہیں پاکستان کے اثاثے کوئی اور نہ لے جائے۔ پاکستان کو اس عزاب سے نکالنے کے لیے بہت کوشش کی گئی مگر ناکامی آڑے آتی رہی۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستان کی ناکام سیاست ہے، جو اپنوں کو فائدے دیتی رہی۔ پاکستان کو مضبوط قانون کی ضرورت ہے۔ جس پر لوگ اور حکومت ہر حال میں عمل کرے۔ پاکستان کے سیاستدانوں کو ایسا قانون بنانا چاہیے جس سے ملک میں کرپشن ختم ہو جائے۔ میرے مطابق کرپشن کو ختم کرنے کے لیے خاص قانون بنایا جائے۔ تاکہ ہمارا ملک اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا ہو جائے۔ جس کے لیے جند مضبوط اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جیسے یہ ہیں۔
۱۔ ہر روز کا صوبائی اور وفاقی اخراجات اور امدنی کا گوشوارا پاکستان کے ہر اخبار، ٹی وی چینل اور سرکاری ویبسائٹس پر ڈالا جائے۔
۲۔ روزانہ کے تمام عدادوشمار ہر جگہ ایک جیسے ہوں۔
۳۔ سال کے آخر میں پورے سال کے اخراجات اور آمدنی کا گوشوارا بھی ظاہر کیا جائے۔
۴۔ ملک میں چلنے والے ہر پروجکٹ کا روزانہ کا رکارڈ ایک سرکاری ویب سائٹ پر ظاہر کیا جائے تاکہ لوگ اس پروجکٹ کے عدادوشمار گوشوارے سے ملا لیں۔

اس سب سے سیاسی اور سرکاری لوگ کرپشن کرنے سے اجتناب کریں گے۔ ملک میں کرپشن جڑ سے ختم ہو جائے گی۔ پاکستان کے لوگوں کا عتماد حکومت اور سرکاری عملے پر بہال ہو جائے گا۔ ان چند اقدامات پر عمل درامد کرنے کے لیے حکومت کو بڑی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگر ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی۔ ظاہر سی بات ہے پاکستان کے لوگ دہشتکردی کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دے سکتے ہیں تو کرپشن کے خاتمے کے لیے لوگ حکومت کا ساتھ ضرور دیں گے۔
Muhammad Jan Shair
About the Author: Muhammad Jan Shair Read More Articles by Muhammad Jan Shair: 9 Articles with 7484 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.