لاہور کا شمار پاکستان کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے
اور اس کی تاریخ 2 ہزار سال سے بھی زائد پرانی ہنے- لاہور شہر برطانوی دور
کی تاریخی نشانیوں سے بھرپور ہے جن میں قابلِ ذکر اس دور میں تعمیر کی جانے
والی شاندار عمارات ہیں- یہ خوبصورت عمارات کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج
بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں-
|
|
لاہور کے مال روڈ پر واقع جنرل پوسٹ آفس جس کی عمارت دیکھنے میں کسی شاندار
میوزیم سے کم نہیں لگتی- یہ عمارت ملکہ وکٹوریہ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر
تعمیر کی گئی تھی-
|
|
یہ شاندار عمارت لاہور میوزیم کی ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت
بڑا حصہ محفوظ ہے-
|
|
ایچی سن کالج کا شمار لاہور کے سب سے زیادہ شہرت رکھنے والے تعلیمی اداروں
میں ہوتا ہے- ایچی سن کالج کی عمارت بھی ایک یادگاری اور تاریخی عمارت ہے
جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے-
|
|
یہ حیرت انگیز عمارت لاہور میں واقع مایو اسکول آف آرٹس کی ہے جو کہ اب
نیشنل کالج آف آرٹس بن چکا ہے-
|
|
لاہور میں واقع یہ عمارت فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ہے جسے گنگا رام ہاسپٹل
کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہی اس کا اصلی نام بھی ہے- یہ عمارت 1921
میں سر گنگا رام اگروال نے انسانی خدمت کے لیے تعمیر کروائی تھی-
|
|
یہ تاریخی عمارت لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ہے اور دیکھنے میں
لندن کے پارلیمنٹ ہاؤس کی مانند لگتی ہے-
|
|
یہ لاہور کا میو اسپتال ہے جو کہ 1871 میں تعمیر کیا گیا- یہ پاکستان کا سب
سے بڑا اور قدیم اسپتال ہے-
|
|
یہ پنجاب یونیورسٹی کا پرانا کیمپس ہے اور یہ شاندار عمارت بھی برطانوی دور
سے تعلق رکھتی ہے-
|
|
یہ لاہور ہائی کورٹ کی عمارت ہے جو کہ 1877 میں تعمیر
کی گئی تھی-
|
|
یہ لاہور کا St. Anthony’s کالج ہے جو کہ St.
Anthony’s چرچ کے ساتھ ملحقہ ہے- یہی وہ کالج ہے جہاں پاکستان کے
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی-
|
|
یہ پرکشش عمارت Montgomery Hall کے نام سے جانی جاتی
تھی اور بعد میں اسے قائداعظم لائبریری میں تبدیل کر دیا گیا-
|
|
یہ ٹولنٹن مارکیٹ ہے جو کہ برطانوی دور میں تعمیر کی
گئی تھی اور آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے-
|
|
یہ لاہور کا ریلوے اسٹیشن ہے جو کہ 1866 میں تعمیر کیا
گیا تھا- اسے بھی برطانوی طرزِ تعمیر کے مطابق ڈیزائن کیا گیا- |