میانوالی کے علاقے کندیاں میں بھکڑہ کے قریب پاک فضائیہ
کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں معاون خاتون پائلٹ
مریم مختار شہید ہوگئی ہیں- پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف ٹی 7 تربیتی
پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا-
اس طیارے کے اسکوارڈن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائنگ آفیسر مریم مختار تھی- ان
دونوں شخصیات نے طیارے پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ
ہوسکے اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا-
|
|
طیارے کے اس حادثے میں ثاقب عباسی اورمریم مختار شدید زخمی ہوئے تاہم مریم
مختار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جاملی جبکہ ثاقب عباسی کی
حالت نازک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے- طیارہ آبادی سے دور جا
کر زمین پر گرا جس کی وجہ سے زمین پر کوئی نقصان نہیں ہوا-
اس افسوسناک حادثے کے بعد مریم مختار پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ
آفیسر بن گئی ہیں جن کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو ہمیشہ یاد رکھا
جائے گا-
|