امریکہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے
کہ پاکستان میں شیل گیس اور خام تیل کے ذخائر توقعات سے بھی کئی زیادہ ہیں.
|
|
امریکی ایجنسی کا اپنے اس دعویٰ میں کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت دس ہزار ایک
سو انچاس ٹریلین کیوبک فیٹ شیل گیس اور تقریباً دو ہزار تین سو تئیس ارب
بیرل خام تیل کے ذخائر موجود ہیں-
تحقیقی ادارے کے مطابق شیل گیس اور خام تیل کے یہ ذخائر پاکستان میں لوئر
انڈس بیسن میں موجود ہیں جبکہ تقریبا پچانوے ٹریلین کیوبک فیٹ شیل گیس اور
چودہ ارب بیرل تیل ان ذحائر سے حاصل بھی کیا جاسکتا ہے۔
|
|
پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان
میں شیل گیس کے حصول کی ٹیکنالوجی موجود ہے.
|