پیرس حملہ؍اے اﷲ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ثابت کر کے دیکھا دے!

پیرس حملہ پر مسلمانوں نے کھل کر مذمت کی اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے مسلمانوں کا ایمان ہے کہ کسی بے گناہ کو قتل کرنا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے برابر ہے ۔آج کے دور میں ذرائع ابلاغ مسلمانوں کے دشمن مغرب کے پاس ہیں جوسچ کو چھپاتے ہیں اورجھوٹ کو سچ بنا کر پیش کرتے ہیں اسی وجہ سے عام مسلمانوں کو پتہ ہی نہیں چل رہا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے ۔ وہ کون سا جھوٹ اپنے مقاصد کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔عالمی ابلاغ کے ذریعے ہمیں پتہ چلاکہ داش میدان جنگ میں اُتر آئی ہے اورعراق فوج پرتابڑتوڑ حملے کے بعد عراقی فوج شکست کھا کر بھاگ گئی ہے اوربھاری امریکی اسلحے کے ڈھیرداش کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔داش کے پاس جدید اسلحہ ہے اُس نے عراق اور شام کے درمیان کے وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔تیل کے کنوایں اس کے قبضے میں آگئے ہیں اس کے پاس دولت کے خزانے ہیں۔ کسی بغدادی نے خلافت کی بنیاد ڈال دی ہے اپنے آپ کو مسلمانوں کا امیر المومنین ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جو بھی اس کی خلافت کا انکاری ہے ان کے گلے کاٹے جارہے ہیں۔ انبیاء کی قبروں کو بمبوں سے اڑا دیا ہے۔اصحابؓ کے مزاروں کو بھی مسمار کر دیا ہے۔داش مسجدوں پر خود کش حملے کر کے نمازیوں کو شہید کر رہی ہے۔آج یمن میں مسجد پر خود کش حملہ ہوا تو کل پیرس میں اس کے خود کش بمباروں نے چھ جگہ خود حملہ کر کے ڈیڑھ سو سے زائد فرانس کے شہریوں کو ہلاک کر دیاہے وغیرہ وغیرہ۔ نو گیارہ کے من گھڑت واقعہ کے بعد مغربی میڈیا نے مسلمانوں کو دہشت گرد،انتہا پسند اور تنگ نظر ثابت کرنے کی بھرپور مہم چلا کر دنیا کے ایک بڑے حصے کو گمراہ کر دیا ہے۔ بات یہاں تک ہی نہیں رہی بلکہ مسلمانوں میں ہی سے کچھ بدراہو ں کو وحشی بنا کر ایسی حرکتیں کرائی گئیں جو انسانیت کے چہرے پر سیاہ داغ ہیں۔ بازاروں، عبادت گاہوں ،مزاروں، لڑکیوں کے اسکولوں عوامی اجتماع کے جگہوں پرخود کش حملے کر کے اوربے گناہ لوگوں کو قتل کر کے اسلام کو بدنام کیا گیا۔ جس کی مثال پاکستانی طلبان کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ ۔ یہ سب خبریں اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا کی زینت بنتیں ہیں اورعوام کو ان خبروں پر اعتبار کرنا پڑتا ہے۔مگر تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے جس کوبعض زندہ ضمیر انصاف پسند مغرب کے دانشور بھی بیان کرتے رہتے ہیں جن کوسامنے رکھ کر اگر دیکھا جائے تو تصویر کا دوسرا رخ سامنے آتا ہے۔انسان جب وحشی بن جائے تو اس میں نام نہادتہذیب یافتہ (مغربی)اور دہشت گرد (اسلامی)کا تصور ختم ہو جاتا ہے۔ اپنے مذموم مقصد کے لیے مغربی اور دوسرے ممالک یہ وحشیانی حرکات پہلے سے کرتے آئے ہیں آج ہی کے اخبارت میں کچھ کھوج لگانے والے تجزیوں کاروں کی نگارشات کو سامنے رکھا جائے اور بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں یا مغرب؟ ایک امریکی انسانیت اور انصاف پسند دانشور اور سیاسیات کے ماہر پروفیسر چو بیس سے زائدکتابوں کامصنف ہے نے ،نو گیارہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف کی جنگوں کامشاہدہ کیا اور سچ کی گواہی دیتے ہوئے امریکہ کے حکمرانوں کوللکارا کہ’’تم کیسے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر سکتے ہو،جب کہ جنگ بجائے خود دہشت گردی ہے‘‘ ۔اس طرح کے خیالات ایک اوربرطانوی انصاف پسند سیاست دان ٹونی بین کے بھی ہیں جو دہشت گردی کے خلاف مشاہدہ کرتا رہا ہے۔جو سینتالیس سال برطانوی پارلیمنٹ کا رکن رہاہے کہتاہے’’امریکی بمبار اور خود کش بمبارکے درمیان کوئی اخلاقی فرق نہیں،دونوں معصوم لوگوں کاسیاسی وجوہات کی بناء پر قتل کرتے ہیں‘‘۔اس خیالات کو اگرہم اپنے تناظرمیں سمجھیں تو کیا یہ دہشت گردی نہیں ،کہ جھوٹی تحقیق کہ، عراق کے پاس ماس ڈیکٹرکشن کے ہتھیار ہیں جس کی معافی ٹونی بلیئر نے بھی مانگی ہے، عراق میں پانچ لاکھ بچے دودھ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک کر دیے جائیں اور دس لاکھ عراقیوں شہریوں کو ناٹو افواج ہلاک کر دیں۔ افغانی طالبان جنہوں نے دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی نہیں کی تھی،صرف اسامہ بن لادن کا بہانہ بنا کر افغانستان ناٹو فوجیں چڑھ دوڑیں۔ڈیزی کٹڑ بموں کی بارش کر کے پورے افغانستان کو تورا بورا بنا دیں۔ فلسطین میں غزا کی ناکہ بندی کر کے لاکھوں لوگوں کے ساتھ انسانیت کش سلوک کریں اور نہتے فلسطینیوں پر جنگ کے ذریعے معصوم بچوں کے بے گناہ فلسطینیوں کوشہید کر دیں۔ کشمیر کی جد وجہد آزدای میں اب تک پانچ لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں میں دس ہزار سے زائد کشمیری عورتوں کی اجتماعی آبروزیزی کی گئی۔ مسلمانوں کی پراپرٹی کو گن پاؤڈر چھڑک کر خاکستر کر دیا گیا۔ لاتعداد اجتماہی قبریں بھی دریافت ہوئیں۔ بوسنیا اور برما کے تازہ مظالم ہمارے سامنے ہیں۔ایک اور مضمون جو خاص کر پیرس ؍فرانس کے دہشت گرد حملہ کی تشریع کرتا ہے کو بیان کرتے ہیں تاکہ مغرب کا وحشی چہرہ بھی آزادانصاف پسند دنیا دیکھ لے۔ایک مشہورامریکی معاشیات اورمتعدد کتابوں کے مصنف پال کریگ رابرنس نے داش کی طرف سے پیرس کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے پر اپنے مضمون کا عنوان رکھا ہے’’ ایک اور جھوٹے پرچم تلے پیرس حملہ‘‘ پال کریگ رابرنس ۱۵؍ اپریل ۲۰۱۳ء کو بوٹس میراتھون بومنگ‘‘ کی طرح پیرس کے حالیہ حملوں کو بھی جھوٹے پرچم تلے مغربی ممالک کی کارستانی قرار دیتا ہے۔پال کے بقول مغربی ممالک اپنے ہی شہریوں کے قتل کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں۔جس میں وہ ہر دور کے مشہور کیے گئے دشمنوں سے منسوب کرتے آئے ہیں۔اس نے اپنی تحریر میں سرد جنگ کے زمانے ’’آپریشن کلاڈئیو‘‘ نومبر ۱۹۵۶ء کے دہشت گردواقعات کو تازہ کر دیا ہے جس کے تحت سی آئی اے اور الطانوی انٹیلی جنس ادارہ مل کرالطانوی شہریوں کو قتل کرتے تھے۔اور اس قتل کی ذمہ داری یورپ کی کیمونسٹ جماعتوں کے سر ڈالتے تھے۔اس طرح کا واقعہ ۱۹۳۱ء میں جاپان نے بھی کیا کہ اپنی ہی ریل کی پٹریاں اُکھاڑ کر اس کا لزام چین کے اوپر لگا دیا تاکہ چینی علاقے منچوریا پر اپنا دھاوے کاجواز پیدا کر سکے۔ انٹرنیٹ پر ایسے متعدد واقعات مل سکتے ہیں جو مغرب ہی سے لگا کھاتے ہیں۔ بھارت میں ممبئی ہوٹل حملہ بھی اس طرح کی کہانی ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ میں ایسے واقعات قطعاً نہیں ہیں۔ ایسے پلائنٹڈ واقعات کو مدر نظر رکھتے ہوئے مغرب کے انصاف پسند اور با ضمیر دانشور پہلا سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ بھی جھوٹے جھنڈے تلے جھوٹا بیان ہے۔ پیرس دہشت گرد حملہ بھی ایسا ہی ہے۔ایسی کاروائیوں کوانگریزی مین بوبی ٹریپ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

قارئین! مکر و فریب کی اس دہشتگردی کو سامنے رکھتے ہو ئے ہم اﷲ سے ہی دعا مانگتے ہیں کہ اے اﷲ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ثابت کر کے دیکھا دے تاکہ مسلمان موجودہ کرب سے نجات پا سکیں آمین ۔
Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1094397 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More