لفظ امتی

بلاتفریق ہر مسلمان کا احترام کریں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اکثر دعا مانگا کرتے
رب هب لی امتی (میرے رب میری امت میرے سپرد فرما)
اس طرح امت کی بهلائی اور بخشش الله سے مانگتے
غم امت میں رویا کرتے امت کو بچانے کے لیے فکر مند رهتے یهاں تک علماء کرام نے کتابوں میں لکها کہ آپ جب دنیا سے پرده فرما گئے اور آپ کو غسل وکفن دیا گیا تو آپ کے لبهاے مبارکہ کو جنبش هو رهی تهی غسل کی سعادت پانے والے صحابہ کرام نے سنا آپ امت کے حق دعا مانگ رهیں هیں
کسی بهی امتی کو تکلیف پهنچے آپ کو برداشت نہیں
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو بار بار امتی امتی امتی فرمایا
کیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ نے اس لفظ کا استعمال کسی کنبے ،خاندان ،کسی خاص علاقے ،کسی خاص زبان ،رنگ و نسل ،تنظیم و تحریک ،مدرسہ و جامعہ ،کسی خاص پروفیسر ، مولوی یا مذهبی و سیاسی رهنما کے پیروکاروں کے لیے بیان فرمایا ؟
ہر ایک شخص اس سوال کے جواب میں کهے گا ایسا هرگز نهیں
بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بلاتفریق اپنے هر امتی کو دعا میں یاد رکها اپنی محبتوں برکتوں اور رحمتوں سے ہر ایک کو نوازا
تو پہر ہم ایسے ظالم و ناهنجار کیوں هو گئے هیں کہ هم
اپنی محبت و شفقت کا حقدار صرف اور صرف اپنے پسندیدہ لوگوں کو سمجهتے هیں اور دوسروں کو محبت دینا تو دور کی بات ان کی بربادی و تباهی کی امید بهی رکهتے هیں اور اس کو برباد کرنے کا کوئی موقع ضائع نهیں هونے دیتے
اسلام نے اخوت و بہائی چارے کی بنیاد
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر رکہی ہے ہمارے معاشرے میں آج اس بنیادی اصول کو بهلا دیا گیا هے
ہماری اخوت و بہائی چارگی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر دکہائی نہیں دیتی
ہم مفاد پرستی ،ذاتی تعلقات ،تنظیمی وابستگی ،لسانی و سیاسی تعلقات ،کی بنا پرمحبت بانٹتے ہیں
جو ان تعلقات میں سے کسی بہی طرح ہم سے دور ہو اس سے سلام و کلام کرنا گناه کبیره تصور کیا جاتا ہے
یہ سوچ اسلام سے سو فیصد متصادم ہے
جس طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بلاتفریق سارے امتیوں کی بہلائی چاہی
آو میں اور آپ بہی بلاتفریق ہر مسلمان سے محبت کریں اور ہر مسلمان کا احترام کریں !
شکریہ

Allama Ashfaq Madani
About the Author: Allama Ashfaq Madani Read More Articles by Allama Ashfaq Madani: 4 Articles with 3900 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.