انٹرنیٹ کی دنیا اور چند ناقابلِ یقین تصاویر

اگر کوئی چیز جو انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہے تو وہ ہیں جعلی یا نقلی تصاویر جن کی تعداد کا اندازہ لگانا بھی ناممکن ہے- یہ جعلی تصاویر کچھ ایسے ماہرانہ انداز سے تیار کی جاتی ہیں کہ دیکھنے والے کو بالکل حقیقی معلوم ہوتی ہیں اور یہ زیادہ تر مقبول سافٹ وئیر فوٹو شاپ کا کمال ہوتا ہے-  لیکن اسی انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسی حیرت انگیز تصاویر بھی موجود ہیں جو ہیں تو اصلی لیکن ہم ان کے حقیقی ہونے پر یقین نہیں کرتے جبکہ یہ تصاویر فوٹو شاپ جیسے کسی ایڈیٹنگ کے سافٹ وئیر سے بھی تیار نہیں کی گئی بلکہ یہ ایسے ماہر فوٹوگرافروں کا کمال ہیں جنہوں نے یہ تصاویر کیمرے سے ایک مخصوص زاویے کے ساتھ کھینچی ہیں- ایسی ہی چند حیرت انگیز تصاویر آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں دکھائیں گے اور بہت حد تک ممکن ہے ان میں سے بعض تصاویر آپ کی نظر سے بھی گزری ہوں-
 

image
یقیناً زمین پر کھڑے ہو کر ایفل ٹاور کی بلندی کو چھونا ناممکن ہے- لیکن یہ تصویر بھی جعلی نہیں ہے٬ جی ہاں یہ سب کیمرے کا کمال ہے اور ماہر فوٹو گرافر نے یہ تصویر ایک خاص زاویے سے کھینچی ہے جس نے ایک چھوثی سی بچی کو 324 میٹر بلند و بالا ایفل ٹاور کے برابر لاکھڑا کیا ہے-
 
image
واقعی یہ تصویر دیکھنا ایک تکلیف دہ عمل ہے لیکن یہ تصویر بھی حقیقی ہے- Julio Aparicio اسپین کے مقبول بُل فائٹر میں سے ایک تھے اور یہ حادثہ انہیں اس کھیل کے دوران ہی پیش آیا- یہ تصویر مئی 2010 میں ہونے والے Saint Isidro نامی فیسٹیول کی ہے- اگرچہ جولیو کو اس واقعہ کے بعد ایک نئی زندگی مل گئی لیکن خوفناک جانور کو ضرور ہلاک کردیا گیا-
 
image
پہلی نظر میں یہ کسی mop کی تصویر معلوم ہوتی ہے لیکن یہ حقیقت میں ایک ہنگری کتا ہے جسے Puli sheep dog کہا جاتا ہے- اس تصویر میں یہ کتا Dortmund میں منعقد ہونے والے ایک ڈاگ شو کے دوران ایک ڈنڈے پر سے کود رہا ہے- یہ انوکھی تصویر فرانک آگسٹن نے 24 اپریل 2008 کو کھینچی-
 
image
یہ بھی ایک حقیقی تصویر جو ایک افسوسناک واقعے پر مشتمل ہے- یہ افسوسناک واقعہ میکسیکو کے علاقے Matamoros میں جون 2008 کو اس وقت پیش آیا جب شراب کے نشے میں دھت ایک کار ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والے سائیکل ریس میں شامل سائیکل سواروں کو اڑا کر رکھ دیا- ریس ٹریک پر رونما ہونے والے اس حادثے میں 10 سائیکل سوار زخمی جبکہ 1 ہلاک ہوا-
 
image
کیا آپ یقین کریں گے ایمسٹرڈیم کے رائل پیلس کے سامنے سے سائیکل پر سوار اس لڑکی کی تصویر موبائل سے کھینچی گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی ترمیم نہیں کی گئی جبکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پانی میں اس کا عکس بھی ہے- یہ حقیقی تصویر ہے جس کے کھینچنے میں نہ کوئی تکنیک استعمال کی گئی ہے اور نہ ہی یہ فوٹو شاپ کا کمال ہے- اس تصویر کو میٹرو چیلنج میں “ فوٹو آف دا ڈے “ کے طور پر شامل کیا گیا تھا جبکہ میٹرو نیوز پیپر نے اس کا پرنٹ ورژن بھی شائع کیا-
 
image
دل نما یہ جزیرہ دیکھنے میں مصنوعی یا انسان کی مہارت لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ قدرتی طور پر ہی دل نما ہے اور حال ہی میں گوگل ارتھ کی مدد سے دنیا کے سامنے آیا ہے- اس کروشیائی جزیرے کے اردگرد سنہری ریت پائی جاتی ہے اور یہ Zadarski Kanal میں واقع ہے-
 
image
یہ پرکشش مقام بولیویا میں واقع ہے جسے Salar de Uyuni کے نام سے جانا جاتا ہے اور آپ یہاں ایسی کئی حیرت انگیز تصاویر کھینچ سکتے ہیں- درحقیقت یہ بھی صرف ایک ماہر فوٹوگرافر کا کمال ہے جس نے کیمرے کا استعمال ایک مخصوص تکنیک سے کیا ہے-
 
image
یہ تصویر بھی انٹرنیٹ پر آپ نے اکثر دیکھی ہوگی لیکن یہ بھی ایک اصلی تصویر ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی کرسی ہے- دنیا کی یہ سب سے بڑی کرسی اٹلی کے شہر مانزانو کے علاقے پیازا میں رکھی گئی ہے- اسے کرسیاں بنانے والوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے-
 
image
ایسا لگتا ہے کہ مشروب سے بھرے یہ گلاس اٹلی کے پیسا ٹاور پر مہمانوں کی خدمت میں پیش کیے جارہے ہیں چونکہ پیسا ٹاور ایک جانب جھکا ہوا ہے تو گلاسوں میں مشروب کا رخ بھی جھکاؤ کی جانب ہے- لیکن حقیقت میں یہ بھی فوٹو گرافر کا کمال ہے جس نے میز کو جھکا کر ایک مخصوص زاویے کے ساتھ یہ تصویر کھینچی ہے-
 
image
یہ کوئی دیوقامت بوتل نہیں ہے جیسا کہ تصویر کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے بلکہ یہ بھی ایک ماہر فوٹوگرافر کے ہنر کا ہی کمال ہے جس نے اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے ایک مخصوص زاویے سے یہ بہترین تصویر کھینچی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

With the invention of Photoshop, it’s easy to create deceiving photos that look perfectly real, but these some photos you’re about to see are 100% untouched and were taken exactly how you see it. With a combination of perfect timing, optical illusions and simply your mind messing with you, they’ll definitely need a second look to figure out what’s going on.