دنیا کی 15 پرکشش اقوام اور پاکستان کا نمبر؟

دنیا اس سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت اور حسین ہے جتنی کہ شاعروں نے اپنی شاعری اور ادیبوں نے اپنی تحریروں میں بیان کی ہے- تاہم اگر بات دنیا میں بسنے والی مختلف پرکشش اقوام کے انتخاب اور ان کی درجہ بندی کی ہو تو یہ ایک انتہائی مشکل مرحلہ معلوم ہوتا ہے- لیکن جو بھی ہو اس آرٹیکل میں ہم دنیا کی چند سرفہرست خوبصورت اور پرکشش اقوام کا ایک جائزہ لیں گے- پرکشش اقوام کی یہ درجہ بندی the brofessional نامی ویب سائٹ نے ایک سروے کی مدد سے کی ہے اور یہاں آپ اس درجہ بندی کا مطالعہ 15ویں نمبر سے شروع کریں گے جس کا اختتام پہلے نمبر یعنی دنیا کی سب سے پرکشش قوم پر ہوگا-
 

15. English
دنیا برطانوی باشندوں کو خوش گفتار قرار دیتی ہے اور ممکن ہے کہ یہ بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہو لیکن ایک بات طے ہے کہ برطانوی پرکشش ضرور ہوتے ہیں اور یقیناً آپ بھی ہماری اس بات سے ضرور متفق ہوں گے-

image


14. Italian
اٹلی میں چھٹیاں گزارنا کسے پسند نہیں مگر اس ملک میں خاص کیا ہے؟ اٹلی کا موسم گرم ہوتا ہے جبکہ اطالوی شہری خوبصورت دکھائی دیتے ہیں اور جب یہ الفاظ ادا کرتے ہیں تو ان کی آواز انتہائی رومانوی سی محسوس ہوتی ہے اور یہی محبت بھری آواز اس ملک کی سب سے بڑی خاصیت ہے-

image


13. Brazilian
برازیل کے ساحل٬ ماڈل اور گرمی سے تو سب واقف ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے- متعدد بین الاقوامی سروے کے مطابق برازیل کے شہریوں کا شمار دنیا کی سب سے پرکشش قوموں میں کیا جاتا ہے جن میں مرد اور خواتین دونوں ہی شامل ہیں-

image


12. Irish
آئرلینڈ ایک سرسبز اور خوبصورت مقام ہے لیکن اگر بات آئرش باشندوں کے بارے میں کی جائے تو مشہور امریکی ٹی وی کے میزبان Conan O’Brien نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آئرلینڈ میں دو قسم کے افراد پائے جاتے ہیں- ایک سانولے آئرش اور دوسرے ایسے جن کے چہروں پر چھائیاں ہیں- لیکن یہ دونوں ہی یکساں طور پر پرکشش دکھائی دیتے ہیں-

image


11. Serbian
اگرچہ سربیا کی خواتین احساسِ کمتری کا شکار ہیں اور یہ ایک نسبتاً نئی قوم ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے شہری پرکشش اور پراعتماد دکھائی دیتے ہیں- یہ قوم دنیا کی پرکشش اقوام کی فہرست میں شامل نہیں اسی لیے دنیا اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں کہ یہ قوم بھی اپنا وجود رکھتی ہے- کیا کبھی آپ سربیا کے دارالحکومت بلغراد گئے ہیں؟ وہاں کے رہائشی آپ کو سکھائیں گے کہ جینا کسے کہتے ہیں- آپ دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی Novak Djokovic کو کیسے بھلا سکتے ہیں جو کہ سربیا شان ہیں-

image


10. Swedish
اس قوم کے چاہے مرد ہوں یا پھر خواتین دونوں کا ہی شمار دنیا کے دس سرفہرست پرکشش اور جاذبِ نظر باشندو میں کیا جاتا ہے- یہاں کے ہر شہری کے بال سنہرے ہوتے ہیں جبکہ ان کی جلد کو بھی سورج نے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا-زیادہ تر سویڈش کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہے-

image


09. American
امریکی شہریوں کی شخصیت کے بارے میں اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ یہ ان تمام باتوں کا خلاصہ ہیں جو ہم اوپر دیگر اقوام کے بارے میں آپ کو بتاتے آئے ہیں- یہاں دی گئی تصویر سے بھی ان کے پرکشش ہونے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-

image


08. Spanish
اسپین کے عوام اپنے پرکشش نقوش٬ خوبصورت خدوخال اور زندگی سے بھرپور تہواروں کی بدولت جانے جاتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ہسپانوی شہری خوبصورتی کے معاملے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے- ہسپانوی ماڈل Penelope Cruz اور ٹینس کے کھلاڑی رافیل نڈال سے تو آپ بخوبی واقف ہیں٬ کیا کچھ اور کہنے کی ضرورت ابھی باقی ہے؟

image

07. Russian
روس نے دنیا کو لاتعداد ماڈلز٬ ایتھیلیٹ اور خوبصورت لوگ دیے ہیں جس کی ایک جھلک ہم روس سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی مشہور خاتون کھلاڑی Maria Sharapova میں دیکھ سکتے ہیں- اس کے علاوہ بھی اس قوم کی خوبصورتی کے کئی ثبوت موجود ہیں جیسے کہ آپ ان کی فوج کو ہی دیکھ لیں-

image

06. Dutch
اگر کبھی آپ کا ایمسٹرڈیم جانے کا اتفاق ہو تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ آپ کی نظر کسی پرکشش شخص سے نہ ٹکرائے- جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ ڈچ شہری انتہائی پرکشش اور غیرمعمولی حد تک بلند قد کے مالک ہوتے ہیں- اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو ڈچ سرزمین کی سیر کا منصوبہ بنائیے-

image

05. Scottish
زیادہ اسکاٹش مرد kilt ( اسکرٹ نما لباس ) پہننے کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کی ثقافت کا حصہ ہے- انگلینڈ کے اس دوست ملک کا شمال انتہائی سرد٬ نمی والا اور سیاہ بادلوں کا حامل ہے لیکن اس کے باوجود پرکشش افراد کے حوالے انتہائی زرخیز ہے-

image

04. Australians
بات چاہے قدرتی نظاروں کی ہو یا پھر پرکشش افراد کی٬ آسٹریلوی سرزمین دونوں ہی حوالوں سے امیر قرار دی جاتی ہے- اگر آپ ایک مرد ہیں تو آپ کے لیے آسٹریلیا ایک موزوں مقام ہے- یہاں مردوں کے مقابلے میں 1 لاکھ سے زائد خواتین موجود ہیں-

image

03. French
پیرس کو اگر دنیا کا رومانوی دارالحکومت قرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا- یہاں پرکشش اور خوبصورت افراد آپ کو عام سڑکوں پر اپنے اردگرد دکھائی دیں گے- آپ چاہے کیفے کی جانب نگاہ اٹھائیں یا پھر شاپنگ سینٹرز کی جانب ان افراد کی سحرانگیز شخصیت آپ کو اپنے جادو میں ضرور جکڑ لے گی-

image

02. Colombian
مشہور سنگر شکیرا اور فنکارہ Sofia Vergara کو دیکھ کر ہی آپ کولمبیا کے شہریوں کی خوبصورتی کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں- یہ ضرور ایک چھوٹا سا ملک ہے لیکن زرخیز زمین اور کھیت کھلیان سے مالا مال ہے- اس ملک کے شہری دنیا بھر میں پرکشش دکھائی دینے کی وجہ سے مشہور ہیں-

image

01. Pakistani
یقیناً آپ دنیا کی پرکشش اقوام کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر اپنے پیارے ملک پاکستان کو دیکھ حیران رہ گئے ہوں گے٬ بلاشبہ پاکستان مختلف وجوہات کی بنا پر اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن جمالیاتی اعتبار سے پاکستانی قوم کا شمار بھی دنیا کی پرکشش اقوام میں کیا جاسکتا ہے- اس ملک کے شہری خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں- یہاں کئی ایسے پرکشش مرد و خواتین فنکار موجود ہیں جنہیں دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The world is a beautiful place, as many songwriters have written about at length. But when choosing which individuals are the most attractive, an element of subjectivity comes into play. Needless to say, here is our selection of the most beautiful national populations.