سوشل نیٹ ورکنگ کی دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے
بانی مارک زکر برگ نے بیٹی کی پیدائش کے ساتھ ہی اپنی اپنی کمپنی کے 99
فیصد شئیر خیراتی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے-
انہوں نے اس بات کا اعلان اپنی اس فیس بک پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے
دنیا کو بیٹی کی ولادت کی خبر دی-
|
|
مارک زکر برگ کا بیٹی کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا “ کہ
وہ اپنی کمپنی کے 99 فیصد شئیر اپنی بیٹی میکس سمیت دنیا بھر کے بچوں کے
مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے عطیہ کر رہے ہیں“-
“ یہ رقم انسانی فلاح بہبود٬ غربت کے خاتمے اور دیگر فلاحی کاموں میں
استعمال کی جائے گی“-
اس موقع پر انہوں نے ایک خیراتی ادارے چان زکربرگ کے قیام کا اعلان بھی کیا
اور یہ فلاحی امور یہ ادارہ ہی سرانجام دے گا-
مارک زکربرگ 99 فیصد حصص کی مالیت پینتالیس ارب ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے.
|
|
مارک زکربرگ کے بیٹی کی ولادت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی تاہم اس کا باقاعدہ
اعلان گزشتہ روز منگل کو کیا گیا۔
|