آپ نے شوقین یا پیشہ ور فوٹوگرافر تو بہت دیکھے ہوں گے
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے جنونی فوٹوگرافر کے بارے میں بتائیں گے جس نے
صرف ایک تصویر کی خاطر 6 سال کا عرصہ جھیل کے کنارے گزار دیا-
Alan McFadyen سال 2009 سے جنگلی حیات کی تصاویر کھینچتے آرہے ہیں اور کنگ
فشر نامی خوبصورت پرندے کی مطلوبہ تصویر کھینچنے میں انہوں نے 4200 گھنٹے
کا وقت صرف کردیا-
|
|
ایلن کنگ فشر کی ایسی تصویر کھینچنا چاہتے تھے جس میں جھیل میں پرندے کے
غوطہ لگانے کے دوران پانی اڑتا ہوا دکھائی نہ دے-
اس جنونی فوٹوگرافر نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے 7 لاکھ 20
ہزار تصاویر کھینچی لیکن وہ کامیابی نہ حاصل کرسکے کیونکہ یہ پرندہ انتہائی
تیزی کے ساتھ پانی غوطہ لگاتا ہے اور فوٹوگرافر کو اس کی عکس بندی کے لیے
بہت کم وقت مل پاتا ہے-
تاہم اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلن نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور
اپنے مقصد کے حصول کے لیے وہ روزانہ گھر کے قریب موجود جھیل پر پہنچ جاتے
اور کنگ فشر کی تصاویر کھینچنے لگتے-
|
|
ایلن کے مطابق وہ ایک سیشن میں 600 تصاویر کھینچتے لیکن کوئی بھی ان کی
خواہش کے مطابق نہیں ہوتی-
لاکھوں تصاویر کھینچنے کے بعد بالآخر یہ جنونی فوٹوگرافر اپنے مقصد میں
کامیاب ہوگیا اور ایلن نے ایسی تصویر کھینچ لی جس میں کنگ فشر جھیل میں
غوطہ تو لگا رہا ہے لیکن پانی کی سطح ہموار ہے اور پانی ایک قطرہ بھی ہوا
میں نہیں دکھائی دیتا-
|