بلاشبہ پاک فوج ایک انتہائی بہادر اور باصلاحیت فوج ہے
اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے لیکن اگر ان صلاحیتوں کا اعتراف کوئی ایسا ملک
کرے جو ہمیشہ ہمارے مقابلے پر رہا ہو اور اس بات کو تسلیم کرے کہ پاک فوج
کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے طافتور خفیہ ایجنسی اور کوئی نہیں تو یقیناً
یہ بات ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہ ہوگی-
|
|
جی ہاں گزشتہ دنوں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف AS
Dulat نے اپنے ایک خطاب میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ “ دنیا کی سب سے
طاقتور خفیہ ایجنسی یا تو KGB تھی جس کا اب کوئی وجود نہیں یا پھر پاکستان
کی آئی ایس آئی ہے جو حقیقی معنوں میں خفیہ ہے“-
بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف نے یہ اعتراف Time Lit Fest کی تقریب
سے اپنے خطاب کے دوران کیا-
|
|
جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کے مقابلے میں وہ “ را
“ کو کہاں دیکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ “ میرا ماننا ہے کہ ہم سب سے
اچھے ہیں لیکن ہمارے پاس وہ تکنیکی صلاحیتیں موجود نہیں جو کسی کو جلد از
جلد پکڑ سکیں“-
|