جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا

سورہ الدخان -- ٤٤ -- ----------- آیات # ٢ تا ١٦
قسم اس روشن کتاب کی - بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں - اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام - ہمارے پاس کے حکم سے بیشک ہم بھیجنے والے ہیں - تمھارے رب کی طرف سے رحمت بیشک وہی سنتا جانتا ہے - وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں یقین ہو- اسکے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جلائے ( زندگی بخشے ) اور مارے تمہارا رب اور تمھارے اگلے باپ دادا کا رب - بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں - تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا کہ لوگوں کو ڈھانپ لیگا یہ ہے دردناک عذاب - اس دن کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں - کہاں سے ہو انھیں نصیحت ماننا حلانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لا چکا - پھر اس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے - ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے - جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں -
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 115519 views nothing special .. View More