سورہ الرحمٰن -- ٥٥ --
-------------- آیات # ٣٣ تا ٤٢
اے جن و انسان کے گروہ اگر تم سے ہو سکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے
نکل جاؤ تو نکل جاؤ جہاں نکل کر جاؤ گے اسی کی سلطنت ہے - تو اپنے رب کی
کونسی نعمت جھٹلاؤ گے - تم پر چھوڑ دی جائے گی بے دھوئیں کی آگ کی لپٹ اور
بے لپٹ کا کالا دھواں تو پھر بدلہ نہ لے سکو گے - تو اپنے رب کی کونسی نعمت
جھٹلاؤ گے - پھر جب آسمان پھٹ جائے گا تو گلاب کے پھول سا ہو جائے گا جیسے
سرخ نری - تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے - تو اس دن گناہگار کے گناہ
کی پوچھہ نہ ہوگی کسی آدمی اور جن سے - تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے
- مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں
ڈالے جائیں گے - تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے - |