عام طور پر ہم صرف گاجر کو ہی آنکھوں کی صحت کے لیے
بہترین اور مفید قرار دیتے ہیں لیکن لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس بات سے
ناواقف ہیں گاجر کے علاوہ بھی متعدد ایسی غذائیں موجود ہیں جو ہمیں آنکھوں
کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے علاوہ ہماری نظر کو بہتر بناتی ہیں- دلچسپ
بات یہ ہے کہ یہ تمام غذائیں ہماری روزمرہ کی خوراک کا حصہ ہیں تاہم ہم ان
کے فوائد سے لاعلم ہیں-
|
Broccoli
گوبھی میں وٹامن بی 2 کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے اور یہ وٹامن روشنی میں
آنے کے بعد ہماری آنکھوں میں پیدا ہونے تبدیلی کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے-
تاہم گوبھی کو ابالنے سے اس میں موجود وٹامن ضائع ہوجاتے ہیں- اس لیے ضروی
ہے کہ اسے ہلکی بھاپ پر پکا کر کھایا جائے- اگر آپ اس میں لیموں کا رس اور
زیتون کا تیل بھی شامل کرلیں گے تو آپ اس سے کئی اور فوائد بھی حاصل کرسکتے
ہیں- |
|
Coffee
صبح سویرے ایک کپ کافی پینے سے آپ دن بھر آنکھوں کی خارش اور جلن سے محفوظ
رہ سکتے ہیں- یہ دونوں مسائل آنکھوں میں آنسوؤں کی کمی کے باعث جنم لیتے
ہیں- یونیورسٹی آف ٹوکیو کے تحقیق دانوں نے ثابت کیا ہے کہ کافی کا استعمال
آنسوؤں کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کو دور کرسکتا ہے-
|
|
Corn
مکئی میں lutein اور zeaxanthin نامی دو ایسے غذائی اجزاﺀ پائے جاتے ہیں جو
انسانی آنکھوں کو سورج کی روشنی اور کمپیوٹر اسکرین٬ ٹی وی اسکرین اور
سمارٹ فون کی اسکرین کی روشنی سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رکھتے ہیں-
اس کے علاوہ یہ دونوں غذائی اجزاﺀ سگریٹ کے دھوئیں اور فضائی آلودگی سے
آنکھوں کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتے ہیں- مکئی آپ تازہ بھی
استعمال کرسکتے ہیں اور منجمد بھی-
|
|
Eggs
انڈوں کی زردی میں زنک پایا جاتا ہے اور یہ آنکھوں کے ریٹینا کے لیے
انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے ( ریٹینا آنکھوں کے پیچھا کا حصہ ہوتا ہے اور
یہ روشنی کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتا ہے)- رات میں نظر کی خرابی کی
شکایت زنک کی کمی کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے- اور زنک کی کمی ہی دھندلا
دکھائی دینے کا باعث بھی بنتی ہے-
|
|
Fish
ایسی مچھلیاں جو اومیگا تھری ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں آنکھوں اور نظر کے
لیے بہترین قرار دی جاتی ہیں- ان مچھلیوں میں ٹونا٬ سالمن اور میکیریل شامل
ہیں- ان مچھلیوں کو کھانے سے انسان بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی نظر
کی کمزوری اور موتیا سے محفوظ رہ سکتا ہے- یہ مچھلیاں ہفتے میں کم سے کم دو
بار ضرور کھائیے-
|
|
Oranges
ایسے مرد و خواتین جو روزانہ وٹامن سی سے بھرپور دو سنگترے یا مالٹے کھاتے
ہیں ان کی آنکھوں کو موتیا لاحق ہونے کے خطرات میں ان لوگوں کے مقابلے میں
آدھی کمی واقع ہوجاتی ہے جو روزانہ ایک سے بھی سنگترہ یا مالٹا کھاتے ہیں-
یہ انکشاف BMC Ophthalmology میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا
ہے- یہ تحقیق 65 سال سے زائد عمر کے 600 افراد پر کی گئی ہے-
|
|
Sunflower seeds
سورج مکھی کے بیج وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ وٹامن بڑھتی عمر کے
ساتھ پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں کے عمل کو سست بناتا ہے اور ساتھ
ہی موتیے کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے- وٹامن ای کی بھرپور مقدار٬ بادام٬ پالک
اور زیتون کے تیل میں بھی پائی جاتی ہے- ہری سبزیوں کے سلاد کے ساتھ سورج
مکھی کے بیجوں کو شامل کرنا آنکھوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے-
|
|
Bright orange fruits and vegetables
چمکتے نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور
ہوتے ہیں- یہ مخصوص سبزیاں اور پھل انسان کی رات میں دیکھنے کی صلاحیت کو
مزید بہتر بناتے ہیں اور ساتھ ہی روشنی میں آنکھوں میں پیدا ہونے والی
تبدیلیوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں- ان مخصوص سبزیوں اور پھلوں میں
نارنجی رنگ کا کدو اور گاجر وغیرہ شامل ہے-
|
|