اسپین کے وزیر اعظم کو نوجوان نے منہ پر مُکا مار دیا

سیاستدان عوام سے رابطے کرتے رہتے ہیں ، بالخصوص انتخابات کے دنوں میں تو عوام سے رابطے کے پروگرامات زیادہ ہوتے ہیں۔ان رابطوں کے دوران کبھی کبھی ان پر ہوٹنگ ہوجاتی ہے، کبھی مخالفانہ نعرے بھی لگ جاتے ہیں، اور کبھی کبھی تو ان کی پٹائی بھی لگ جاتی ہے۔
 

image


ایسا ہی ایک واقعہ اسپین میں بھی پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان نے اسپین کے وزیر اعظم کو ہی مکا مار کر انھیں زخمی کردیا ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے کو آبائی علاقے گلیسیا میں 17 سالہ نوجوان نے منہ پر مکا ما ر دیا۔ میڈیا کے مطابق ماریانو راجوئے کی جماعت ’پاپولر پارٹی‘ کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 60 سالہ ہسپانوی وزیر اعظم پونٹیویڈرا نامی شہر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران 17 سالہ نوجوان وزیر اعظم کے قریب آیا اور ان کے چہرے پر گھونسا مار دیا جس سے وہ زخمی تو نہیں ہوئے تاہم ان کا چشمہ ٹوٹ گیا اور چہرے پر گہرا نشان پڑ گیا۔ماریانو راجوئے کا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے-

پولیس ذرائع کے مطابق مکا مارنے والے مشتعل نوجوان کو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔
 

image


لیکن اس پورے واقعے میں پاکستانی سیاستدانوں کے لیے ایک اہم سبق ہے کہ وہ جب اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں تو پھر پروٹوکول کے نام پر درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں محافظوں کے درمیان سفر کرتے ہیں ۔ اس صورتحال میں عوام صرف ان کی گاڑی کی ہی ایک جھلک دیکھ پاتے ہیں، وزیر سے ملنا تو گویا جوئے شیر لانے کے برابر ہوتا ہے۔ اسپین کے وزیر اعظم کا اتنا تو حوصلہ ہے کہ وہ عوام کے درمیان گھوم رہے تھے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Spanish Prime Minister Mariano Rajoy was dealt an eye-watering sucker punch by a teenager during a campaign event Wednesday. The young man got up close to the Prime Minister, reportedly asking to take a photograph, before unleashing his left fist into the side of Rajoy's head.