انگریزی کا لفظ 'abbreviated' جو
دوسرے الفاظ کو چھوٹا یعنی ایبریویٹ کرتا ہے خود اتنا بڑا کیوں ہے؟
جو علاج ڈاکٹر مریض کے ساتھ کرتے ہیں ڈاکٹر حضرات اس کو پریکٹس کیوں کہتے
ہیں؟
کیا وجہ ہے کہ لیمن جوس تو بنایا جاتا ہے مصنوعی فلیور سے اور برتن دھونے
کا لیکوڈ اصلی لیمن فلیور سے؟
کیا وجہ ہے کہ ہم جس کے پاس اپنا پائی پیسہ سرمایہ کاری کے لیے جمع کرواتے
ہیں وہ بروکر کہلاتا ہے ؟ (بروکر کنگال کو کہا جاتا ہے اردو میں )
کیا وجہ ہے کہ اس وقت کو رش آور کہا جاتا ہے جس وقت ٹریفک سب سے زیادہ
آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہوتا ہے؟
کیوں کوئی چوہے کے فلیور کا بلی کا کھانا نہیں ہوتا؟
کیونکر زہریلے خطرناک (لیتھل) انجیکشنز کی نیڈلز کو اسٹیریلائیز کیا جاتا
ہے؟
کیا وجہ ہے کہ پورے جہاز کو اسی دھات سے نہیں بنایا جاتا جس دھات سے بلیک
باکس کو بنایا جاتا ہے جو وہ بڑے سے بڑے حادثے میں بھی تباہ نہیں ہوپاتا
اور محفوظ رہتا ہے ؟
کیا وجہ ہے کہ بھیڑ شڑنک یعنی سکڑتے نہیں جب بارش ہوتی ہے؟
اگر فضائی سفر اتنا ہی محفوظ ہے تو کیونکر ہوائی اڈوں کو ٹرمینل یعنی (ختم
کرنے کی جگہ) کہا جاتا ہے۔
مسکراتے رہیے اور خوش رہیے دنیا میں ہر سوال ایسا نہیں ہوتا کہ جس کا جواب
دیا جائے |