کارخانہِ قدرت کا ایک اور ایسا شاہکار سامنے آیا ہے جس نے
سائنسدانوں کو ایک مرتبہ پھر حیرت کے سمندر میں غوطہ لگانے پر مجبور کر دیا
ہے- جی ہاں حال ہی میں سائنسدانوں کی ٹیم نے ایسی شارک مچھلی دریافت کی ہے
جو اندھیرے میں چمک اٹھتی ہے-
ننجا لینٹرین نامی یہ شارک مچھلی سمندر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جبکہ اس
کی جلد کی رنگ بھی سیاہ ہے تاہم اپنی ایک قدرتی خصوصیت کی بنا پر اندھیرے
میں جگمگانے بھی لگتی ہے۔
|
|
پیسیفک شارک ریسرچ سینٹر کی دریافت کردہ اس انوکھی شارک مچھلی کی جلد میں
فوٹوفورس پایا جاتا ہے اور خود کو جگمگانے کے لیے یہ اسی کا استعمال کرتی
ہے-
شارک کی اس انوکھی قسم کی لمبائی 18 انچ ہے جبکہ یہ وسطی امریکا میں بحر
اوقیانوس کے سمندر میں ایک ہزار میٹر گہرائی میں چھپی ہوتی ہے۔
ماہرین کے اندازوں کے مطابق یہ مچھلی اپنی سیاہ رنگ اور چمک کے ذریعے شکار
کو آسانی سے دبوچنے کا کام لیتی ہے-
|
|
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شارک کی کوئی ایسی قسم موجود نہیں جو
اندھیرے میں جگمگاتی ہو-
|