ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر دنیا سے آکیسجن ختم
ہوجائے تو تمام جاندار ہلاک ہوجائیں گے یا پھر کنکریٹ سے تعمیر کردہ عمارات
گر جائیں گی لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے اگر زمین کا گھومنا اچانک رک
جائے تو کیا ہوگا؟
اگر آپ نے نہیں سوچا تو آئیے ہم بتاتے ہیں کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو دنیا میں
کتنے خوفناک واقعات جنم لیں گے؟
|
|
ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے اپنے محور کے گرد گھومنے والی
زمین اگر اچانک رک جائے تو ہوائیں اتنی طاقتور ہوجائیں گی جیسے کسی ایٹم بم
کے دھماکے کے بعد ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ سمندروں میں اتنی بڑی لہریں
اٹھیں گی جو صرف ایک منٹ میں 17 میل کے رقبے کو زیرِ آب لے جائیں گی-
زمین کے رک جانے سے ہر وہ شے جو کسی سے منسلک نہیں مشرق کی جانب ایک ہزار
میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے لگے گی۔ اس کے علاوہ دن کے 24 گھنٹے 365 دن
جتنے طویل ہوجائیں گے اور دوران 6 مہینے کا گرم ترین دن ہوگا اور 6 مہینے
کی یخ بستہ رات-
|
|
زمین اگر رک جاتی ہے تو سورج مغرب سے طلوع اور مشرق میں غروب ہوگا اور وہ
بھی سال میں صرف ایک دفعہ- اس کے علاوہ زمین ایسی خوفناک شعاعوں کی زد میں
آ جائے گی کہ یہاں زندگی کا وجود ہی ختم ہوجائے گا-
|