پاکستانی نوجوان اب جینز بدلنا بھول جائیں گے

اکثر پاکستانی نوجوانوں کے نزدیک جینز کو پسند کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ تین سے چار روز تک آرام سے چل سکتی ہے صرف شرٹ تبدیل کیجیے اور دوستوں میں نکل جائیے- لیکن اب ایک ایسی جینز بھی ایجاد کرلی گئی ہے جسے نہ تو دھونے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی یہ میلی ہوگی-
 

image


اوڈو لائن ڈینم نامی ایجاد کردہ نئی جینز کو آپ جتنے دن چاہیں پہن سکتے ہیں کیونکہ نہ تو یہ میلی ہوگی اور نہ ہی اس میں سے بو آئے گی۔

جینز تیار کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایک سال سے قبل اس جینز میں بغیر دھوئے بو پیدا ہوجائے تو وہ خریدار کوئی نئی جینز مفت فراہم کریں-

درحقیقت اس نئی جینز کی تیاری میں ایک ایسے سلور دھاگے کا استعمال کیا گیا ہے جو اپنے اوپر گرنے والی ایسی اشیا کو رکنے ہی نہیں دیتا جو داغ لگنے یا بو پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں-

چاہے اس جینز پر کوئی جوس گرے یا پھر کافی یا چائے٬ کچھ بھی اس جینز کے کپڑے جذب نہیں ہوگا بلکہ بہہ جائے گا-

کمپنی کے مطابق سلور دھاگا جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ جینز پر داغ نہیں لگ سکتے ہیں اور نہ ہی بو پیدا ہوسکتی ہے-
 

image


یہ انوکھی جینز رواں سال مئی یا جون میں مارکیٹ میں محدود اسٹاک کے ساتھ دستیاب ہوگی جبکہ اس کی ابتدائی قیمت 109 ڈالر رکھی گئی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever Febrezed your jeans? Maybe when you’ve reached peak comfort a week or so post-washing, but they’re starting to smell a bit funky. You could try to repel the smell with a spritz or two — or just go for odorless jeans.