دنیا کے بہترین آرمی جنرل اور جنرل راحیل شریف کا نمبر؟

ہر ملٹری کمانڈر جنرل اپنے ملک کے دفاع کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے٬ چاہے معاملہ داخلی ہو یا پھر خارجی- ملٹری کمانڈر یا ملٹری جنرل وہ شخص ہوتا ہے جو لاکھوں اہلکاروں پر مشتمل افواج کی سربراہی کے فرائض سرانجام دیتا ہے اور مکمل فوج اس ایک شخص کے حکم کی تابع ہوتی ہے- جب ہم دنیا کے بہترین جرنیلوں کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ایسے لوگوں کی بات کی جارہی ہے جو کہ بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں٬ بہادر ہیں٬ دشمنوں سے نمٹنا جانتے ہیں اور قومی و بین الاقوامی معاملات پر وسیع اور گہری نظر رکھتے ہیں- یہاں ہم دنیا کے بہترین ملٹری کمانڈروں کی فہرست شائع کر رہے ہیں اور مندرجہ ذیل درجہ بندی مذکورہ بالا خصوصیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک نجی بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے گئی ہے-
 

1-Raheel Sharif - Pakistan
دنیا کا سب سے بہترین ملٹری کمانڈر پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو قرار دیا گیا ہے اور اس اعزاز کا ملنا پاکستانی قوم کے لیے حقیقی معنوں میں فخر کا باعث ہے- راحیل شریف فور سٹار رینک کے حامل جنرل ہیں اور اس وقت بھی پاکستان آرمی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں- جنرل راحیل شریف کو یہ اعزاز وسیع پیمانے پر دشمنوں تک رسائی اور اپنے ملک سے کامیابی کے ساتھ ان کا صفایا کرنے پر حاصل ہوا ہے- جنرل راحیل شریف نے متعدد آپریشن کے ذریعے پاکستان کو مستحکم کیا اور بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جبکہ یہ دہشت گرد گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کر کے بیٹھے تھے-

image


2-Martin Dempsey - United States
دنیا کے دوسرے بہترین آرمی جنرل امریکی آرمی کے جنرل مارٹن ایڈور ڈیمپسی ہیں جو کہ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کے 18ویں چئیرمین بھی ہیں- مارٹن امریکن فوج کے کمانڈنگ جنرل اور چیف آف اسٹاف آف آرمی بھی رہ چکے ہیں- ماضی میں مارٹن متعدد کمانڈنگ پوزیشن کے مالک رہے جن میں ایکٹنگ کمانڈر٬ ڈپٹی کمانڈر اور کمانڈنگ جنرل کی پوزیشن شامل ہیں- مارٹن اس وقت امریکہ کی تمام افواج میں سب سے بلند رینک کے حامل جنرل ہیں اور ان کا شمار بھی دنیا کے بہترین آرمی جنرل میں کیا جاتا ہے-

image


3-Fang Fenghui - China
دنیا کے تیسرے بہترین آرمی جنرل چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنرل Fang Fenghui ہیں جو کہ اس وقت بھی چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں- Fang Fenghui اس وقت دنیا کی سب سے بڑی مسلح فوج کی سربراہی کر رہے ہیں- یہ ایک ورسٹائل اور ملکی و غیر ملکی معاملات پر اثرانداز ہونے والے اور بڑے پیمانے پر اثرو رسوخ رکھنے والے جنرل ہیں- انہی خصوصیات کی بنا پر ان کا شمار بھی دنیا کے بہترین جرنیل میں ہوتا ہے-

image


4-Valery Gerasimov - Russia
دنیا کے چوتھے بہترین جنرل روسی آرمی کے جنرل Valery Gerasimov ہیں جو کہ اس وقت روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے کے علاوہ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر کا عہدہ بھی رکھتے ہیں- یہ جنرل پلاٹون کمپنی اور فار ایسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں- اس کے علاوہ Valery کے پاس ٹینک رجمنٹ کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ بھی رہا ہے- اپنے مکمل کیریر کے دوران Valery متعدد کمانڈنگ پوزیشن پر رہے ہیں- یہ روسی آرمی میں سب سے بلند ترین رینک کے حامل ہیں جبکہ 2014 سے آرمی جنرل کا عہدہ رکھتے ہیں-

image


5-Hulusi Akar - Turkey
دنیا کے پانچویں بہترین آرمی جنرل کا اعزاز ترکی کی آرمی کے جنرل Hulusi Akar کے پاس ہے- Hulusi کی پیدائش 1 جنوری 1952 کو ہوئی اور یہ اس وقت ترکش آرمی کے 29ویں چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں- ترکی کا شمار ایشیا کی سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والی ریاستوں میں کیا جاتا ہے- ترکی کی سرحدیں عراق جیسے ملک سے ملحقہ ہیں جہاں امن و امان کی صورتحال انتہائی نقص ہے یہ جنگ زدہ علاقہ ہے- ایسے اس آرمی جنرل کا کردار قابلِ تحسین ہے جس نے انتہائی مدبرانہ انداز میں انتہائی تمام معاملات کو اپنے قابو میں کر رکھا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Military commander in every country holds a pivotal position in the defense of the country, whether it is internal or external. Furthermore, he or she has a certain position in the working of the country as well.