شہروں میں رہنے والوں کو جدید سہولیات اور آسائشیں تو
میسر ہوتی ہیں لیکن انہیں وہ سکون اور اطمینان حاصل نہیں ہوپاتا جس کے یہ
متلاشی دکھائی دیتے ہیں- اور اس سب کی وجہ شہروں کی تیز رفتار اور شور سے
بھرپور زندگی ہے- لیکن دنیا کے چند خوبصورت اور پرسکون مقامات پر چند ایسے
تنہا یا الگ تھلگ گھر بھی موجود ہیں جہاں کچھ وقت گزارنا یقیناً ہر فرد کی
خواہش ہوگی- دلچسپ بات یہ ہے مذکورہ مقامات پر صرف ایک ہی گھر تعمیر ہے اور
اگر دوسرا گھر ہے بھی تو اتنا دور کہ وہاں کی گہما گہمی اس گھر کی مکینوں
کے سکون کو متاثر نہیں کرسکتی- اگر آپ بھی اپنی زندگی کے چند لمحات کسی
پرسکون اور خوبصورت مقام پر گزارنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل گھروں کے بارے
میں جانیے- یہ گھر چھٹیاں گزارنے کے لیے کرائے پر بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں-
|
|
یہ کاٹیج اسکاٹ لینڈ کے جنگلات میں درختوں کے درمیان واقع ہے اور آپ تصویر
سے ہھی اس مقام پر پائے جانے والے سکون کا اندازہ لگا سکتے ہیں-
|
|
یہ گھر آئس لینڈ کے سرسبز جزیرے Ellidaey پر واقع ہے اور اس مکمل جزیرے پر
تعمیر کردہ صرف یہ ایک ہی گھر ہے- یقیناً اس گھر میں صرف چند دن گزارنا بھی
ہمیشہ کے لیے یادگار بن سکتا ہے-
|
|
ہری بھری گھاس پر تعمیر کردہ یہ گھر آئس لینڈ کے خوبصورت مقام Hofskirkja
میں واقع ہے- گھر کے اردگرد کا خاموش اور پرسکون ماحول انسانی طبعیت کو
فرحت اور تازگی بخشتا ہے-
|
|
یقیناً یہ ایک ناقابلِ یقین اور سحر انگیز منظر ہے اور پریوں کی دنیا کا
معلوم ہوتا ہے- لیکن یہ گھر بھی ہماری اس سرزمین پر واقع ہے- یہ خوبصورت
گھر نیوزی لینڈ کی جھیل Tekapo کے کنارے واقع ہے-
|
|
ہرے بھرے درختوں اور گھاس کے درمیان تنہا موجود یہ گھر کسی کو بھی اپنی
جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- یہ گھر رومانیہ کی پرکشش Apuseni نامی
پہاڑیوں پر واقع ہے-
|
|
یہ ہوبٹ ہاؤس ویلز میں تعمیر کردہ ہے اور یہ ایک شخص نے اپنے خاندان کو ایک
پرسکون اور آرام دہ زندگی فراہم کرنے کے لیے تعمیر کروایا تھا- یہ گھر
قدرتی میٹریل کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے-
|
|
خوبصورت پھولوں اور پرسکون ماحول کے درمیان موجود یہ گھر آئس لینڈ کی
پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے- ان پہاڑوں پر پڑنے والی برف اس مقام مزید
دلفریب بناتی ہے-
|
|
بلند ترین مقام پر تعمیر کردہ یہ گھر Faroe جزائر کے Trøllanes نامی گاؤں
میں واقع ہے- 2005 میں اس مقام پر 23 افراد آباد تھے-
|
|
یہ گھر آئس لینڈ کے Holmur Reykjanes نامی خوبصورت مقام
پر واقع ہے اور یہ ایک ایسا مقام ہے جہاں Northern lights کا مشاہدہ بھی
کیا جاسکتا ہے-
|
|
ناروے کے سفید پہاڑوں اور سمندر کے کنارے واقع یہ
لال رنگ کا گھر دیکھنے والوں انتہائی پرکشش معلوم ہوتا ہے- باوجود اس
کے کہ یہاں کوئی جدید سہولت میسر نہیں ہوگی لیکن پھر بھی شاید ہی کوئی
ایسا شخص ہو جو اپنی زندگی کے چند لمحے یہ گزارنا نہ چاہے-
|
|
یہ تنہا گھر سربیا کے Bajina Basta نامی قصبے کے
قریب دریائے ڈرینا کے وسط میں واقع ہے-
|
|
ہنگری کے سبرسبز کھیتوں کے درمیان واقع ایک چھوٹا
لیکن انتہائی حسین گھر- یقیناً یہ گھر ایسے مقام پر واقع ہے جس کے
اردگرد کسی شور شرابے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا-
|
|
یہ گھر کینیڈا کے علاقے البرٹا کے سنہری رنگ کے
کھیتوں میں واقع ہے- اور یہاں دور دور تک صرف سنہری رنگ ہی نظر آتا ہے-
|
|
جنوبی آسٹریلیا کے بیریر ہائی وے پر بھی ایک ایسا
ہی گھر تعمیر ہے جس کے اردگرد صرف سنہری رنگ کی فصل یعنی گندم کی
بالیاں موجود ہیں- |