دنیا کی نصف دولت٬ روزانہ زلزلہ٬ برف سے بنی مسجد

کیا آپ جانتے ہیں کہ ویسپا اسکوٹر کس ملک نے ایجاد کیا تھا؟ یا پھر دنیا کا وہ کونسا مقام ہے جہاں روزانہ زلزلہ آتا ہے؟ یقیناً بہت کم لوگ ان سوالات کے جوابات سے واقف ہوں گے لیکن ہماری ویب آج بھی آپ کو ان سوالات کے جوابات سمیت روزانہ کی طرح دنیا بھر میں رونما ہونے والے انوکھے حیرت انگیز واقعات سے آگاہ کرے گی- ہمارا آج کا آرٹیکل حال ہی میں دنیا بھر پیش آنے والے منفرد واقعات پر مبنی ہے-
 

وہ مقام جہاں روز زلزلہ آتا ہے:
کینیڈا میں واقع فوکس کریک ایک ایسا قصبہ ہے جہاں تقریباً روزانہ زلزلہ آتا ہے- کینیڈا کے اس مغربی خطے میں گزشتہ سال 363 زلزلے آئے- یہ قصبہ کینڈا کے شہر ایڈمنٹن سے شمال مغرب میں 260 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- صرف 11 ستمبر 2015 کو ہی اس قصبے میں 18 مرتبہ زلزلہ آیا- کثیر تعداد میں آنے والے ان زلزلوں کی وجہ یہ ہے کہ یہاں تیل نکالنے والی کمپنیوں کھدائی کرنا ہے جو کہ کھدائی دوران پتھر کی تہیں توڑنے کے لیے پانی کے پریشر کا استعمال کرتی ہے جس سے زمین لرز اٹھتی ہے۔دوسری جانب اس قصبے کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے اور ماہرین کے مطابق اگر تیل کی پیداوار کم نہ کی گئی تو خطے میں پانی کا بحران بدترین ہو جائے گا۔

image


باسٹھ امیر ترین افراد دنیا کی نصف دولت کے مالک:
حال ہی میں بین الاقوامی امدادی تنظیم اوکسفیم نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی آدھی دولت صرف باسٹھ افراد کی ملکیت ہے۔ اوکسفیم کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ دنیا 3.5 بلین آبادی کے پاس بھی اُتنی دولت موجود نہیں ہے، جتنی کہ اِسی زمین کے صرف باسٹھ افراد کے پاس ہے۔ اوکسفیم نے ان افراد کو دنیا کے انتہائی امیر کبیر یا super-rich افراد قرار دیا ہے۔اوکسفیم کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ دنیا میں پائی جانے والی مالیاتی عدم مساوات اور امیر اور غریب کے درمیان پیدا خلیج پر مبنی تھی- رپورٹ کے مطابق دنیا کے انتہائی امیرکبیر افراد میں سے تقریباً نصف کا تعلق امریکا سے ہے جبکہ سترہ افراد یورپی براعظم سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بقیہ افراد چین، برازیل، میکسیکو، جاپان اور سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں۔

image


ویسپا اسکوٹر اٹلی کے شہر جینوا کی ایجاد:
پاکستان کا ایک مخصوص طبقہ ویسپا سکوٹر کو بہت پسند کرتا ہے لیکن اس حقیقت سے شاید بہت کم لوگ واقف ہوں گے کہ ویسپا سکوٹر اٹلی کے شہر جینوا میں ایجاد کی گئی تھی لیکن اب جینوا نے ہی اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ اس پابندی کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے- جینیوا کے مئیر کی جانب ویسپا اسکوٹر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ پہلے بھی کیا جا چکا ہے لیکن عوام کے شدید ردِ عمل کی باعث اس فیصلہ کو اپریل تک مؤخر کردیا گیا تھا تاہم اب پھر اس پابندی کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے- ہ ویسپا اسکوٹر 1946ء میں جینوا میں ایجاد کیا گیا تھا۔

image


ہر شہری کو ماہانہ ایک لاکھ دس ہزار روپے کی فراہمی:
فن لینڈ کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ ہر شہری کو حکومت کی جانب سے ماہانہ 800 یورو یعنی 1 لاکھ 10 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے- در حقیقت اس وقت فن لینڈ کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ وہاں بےروزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس مشکل وقت میں حکومت اپنی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہتی اور یہ فیصلہ بھی اسی وجہ سے کیا گیا ہے- وزیراعظم کے مطابق یہ رقم اس لیے ادا کی جائے گی تاکہ شہری ان حالات میں بھی اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کر سکیں- فن لینڈ کے وزیراعظم جوہا سپیلا کے مطابق سوشل سیکورٹی فوائد کا خاتمہ کر کے تمام شہریوں کے لیے مخصوص ماہانہ رقم مختص کردی گئی ہے-

image


فضائی مسافروں کو حادثات سے بچانے کے لیے انوکھا حل:
ہوائی جہازوں کو پیش آنے والے حادثات کی صورت میں ان میں سوار مسافروں کے بچنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں- لیکن اب یوکرین سے تعلق رکھنے والے انجنئیروں نے فضائی مسافروں کی جان بچانے کے لیے انوکھا اور انقلابی حل پیش کیا ہے- ان انجینیرز نے ایک ایسا طیارہ ڈیزائن کیا ہے جو حادثے کے صورت میں مسافروں والے کیبن کو جہاز سے علیحدہ کردے گا جبکہ الگ ہونے والے حصے کے ایسے خودکار پیراشوٹ منسلک ہوں گے جو علیحدہ ہوتے ہی کھل جائیں گے اور اس حصے کو آرام سے زمین یا پانی پر اتار لیں گے- ڈیزائن کردہ طیارہ خشکی اور پانی دونوں جگہوں پر لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- جہاز کا پائلٹ ہنگامی صورتحال کو بھانپتے ہیں صرف ایک بٹن دبا کر مسافروں کے کیبن کو جہاز سے علیحدہ کر دے گا-

image


برف سے تعمیر کردہ مسجد:
اسلام سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کے ہر عمل سے ہی اسلام عیاں ہوتا ہے- ایسے ہی برطانیہ میں مقیم ایک مسلم شہری نے بھاری برفباری کے بعد برف سے ایک چھوٹی سی مسجد تعمیر کر ڈالی- 31 سالہ ایوب بسم اﷲ نارتھ یاکشائر کے علاقے بریڈ فورڈ کے رہائشی ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کی دکان کے سامنے برف کی مدد سے مسجد ایک ماڈل تعمیر کیا ہے- یہ ایک مکمل اسٹرکچر ہے جس میں مسجد کے گنبد اور مینار بھی موجود ہیں- اس مینار کی اونچائی 6 فٹ سے زائد ہے اور اسے مکمل ہونے میں ڈھائی گھنٹے کا وقت لگا- تاہم برفباری کے اختتام کے بعد مسجد کی برف نے بھی پگھلنا شروع کر دیا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

On the daily basis interesting and strange events occurs around the World and some of these events get status of World records. In this article we mention some of those events that emergence took place is in recent days. We believe that after reading them you may not stay without enjoying.