حکومتِ پاکستان نے ویڈیو شئیرنگ کی معروف ویب سائٹ سے
پابندی اٹھا لی ہے- پاکستانی حکومت کی جانب سے یوٹیوپ پر یہ پابندی ستمبر
2012 میں گستاخانہ مواد شائع کرنے کے باعث عائد کی گئی تھی-
|
|
وزرات برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مطابق یہ پابندی یوٹیوب سے
ایک معاہدہ طے پائے جانے کے بعد ہٹائی جارہی ہے- اس معاہدے کے تحت یوٹیوب
آئندہ اپنی سائٹ پر موجود ناپسندیدہ یا گستاخانہ مواد پاکستان کی درخواست
پر فوری ہٹانے کا پابند ہوگا-
وزرات برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی جانب سے پاکستان ٹیلی
کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ملک بھر میں یوٹیوب بحال کرنے کے احکامات
جاری کر دیے گئے ہیں-
دوسری جانب پی ٹی اے نے بھی گستاخانہ مواد ہٹائے جانے کے حوالے سے سپریم
کورٹ کو آگاہ کردیا ہے-
|
|
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب کا پاکستانی ورژن بھی
متعارف کروایا گیا ہے-
کیا آپ حکومتِ پاکستان کے اس فیصلے سے متفق
ہیں؟ کیا واقعی یوٹیوب انتظامیہ اس معاہدے کی پاسداری کرے گی؟ آپ کی رائے؟
|