بدنامِ زمانہ حراستی کیمپ کی پرتعیش ریزورٹ میں تبدیلی

Montenegro کی حکومت نے جب Adriatic سمندر میں موجود ایک جزیرے پر تعمیر تاریخی قلعے کو پرتعیش ریزورٹ اور سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تو قلعے میں قید رہنے والے افراد کے اہل خانہ غصے سے چلا اٹھے اور انہوں نے اسے اپنی توہین قرار دیا-

یہ قلعہ مامولہ جزیرے پر آسٹرو - ہنگورین آرمی جنرل Lazar نے 1853 میں تعمیر کروایا تھا اور اس کا مقصد Boka ساحل سے آنے والے دشمن کے بحری جہازوں پر نظر رکھنا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے سے بچا جاسکے-
 

image


جنگِ عظیم دوئم کے دوران اٹلی کے فاشسٹ رہنما Benito Mussolini نے اس قلعے کو ایک حراستی کیمپ میں تبدیل کردیا- اور اس وقت تقریباً یہاں 2000 افراد کو قید رکھا گیا ہے-

دو ہزار قیدیوں میں سے 80 قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ 50 قیدی اس قید خانے میں بھوک اور یہاں کے بدترین حالات کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئے-
 

image


باوجود اس کے کہ اس قلعے سے ایک بھیانک ماضی وابستہ ہے Montenegrin پارلیمنٹ اسے ایک پرتعیش ریزورٹ میں تبدیل کرنے کی منظوری دے چکی ہے- جزیرے پر موجود یہ قلعہ اس وقت مکمل طور پر ویران ہے-

یہ پروجیکٹ ایک سوئس - مصری کمپنی Orascom کے پاس ہے اور یہ کمپنی اس حراستی کمیپ کو متعدد ریسٹورنٹس٬ مساج سینٹر اور نائٹس کلب میں تبدیل کرنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے گی-
 

image


ان تبدیلیوں کا مقصد بڑے پیمانے پر سیاحوں اس مقام کی جانب متوجہ کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت مزید ترقی کر سکے-

تاہم اس حکومتی فیصلے نے قلعے کے سابق قیدیوں کے رشتے داروں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے-

Olivera Doklestic جن کے دادا٬ والد اور انکل اس حراستی کیمپ میں اپنی زندگی گزار چکے ہیں٬ کا کہنا ہے کہ “ ایسے مقام کو پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کرنا جہاں متعدد افراد نے قید کاٹی ہو اور تکالیف برداشت کی ہو انتہائی تکلیف دہ اور تاریخ کو مسخ کرنا ہے“-
 

image


“ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس قلعے کو دوبارہ بحال کرے اور سیاحوں کو یہاں تاریخ جاننے کے لیے مدعو کرے ناکہ کسی ہوٹل میں تفریح کے لیے“-

“ دنیا میں کہیں بھی حراستی کیمپوں کو پرتعیش ہوٹلوں یا تفریح گاہوں میں تبدیل نہیں کیا جاتا“-
 

image

دوسری جانب حکومت کا اپنے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہنا ہے کہ “ اس پروجیکٹ کی بدولت مقامی معیشت بہتر ہوگی- ہمارے پاس صرف دو ہی راستے ہیں٬ ایک یا تو ہم اس جگہ کو کھنڈر بننے کے لیے چھوڑ دیں یا پھر دوسرا یہ کہ ہم سرمایہ کاروں کو موقع فراہم کریں کہ وہ اس جگہ کو بحال کریں اور یہاں تک سیاحوں کی رسائی کو ممکن بنائیں“-

تاہم تعمیراتی کمپنی کی جانب سے وعدہ کیا گیا ہے کہ “ وہ جزیرے پر موجود مقامی فنِ تعمیر اور تاریخی اقدار کو محفوظ رکھے گی تاکہ کسی بھی فرد کی دل آزاری نہ ہو- اس کے علاوہ ہوٹل میں یہاں قید رہنے والوں کی یاد میں کمرے بھی تعمیر کیے جائیں گے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

That’s the question angered family members of those who were imprisoned at a sea fort in the Adriatic Sea is asking, when the government approved a project that could transform the historic site in Montenegro into a high-end luxury resort.