ہماری یہ دنیا عجیب و غریب٬ دلچسپ اور خوبصورت مقامات سے
بھری پڑی ہے اور شوقین افراد ان مقامات کو دیکھنے کے لیے سفر بھی کرتے ہیں-
ایسے ہی دنیا کے عجیب و غریب لیکن انتہائی دلچسپ مقامات میں کینری جزائر
بھی شامل ہیں جہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جاتی ہے- کیوں سیاح ان جزائر کا
رخ کرتے ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں-
|
Mount Teide
Tenerife کینیری جزائر کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا جزیرہ ہے-
لیکن اس جزیرے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہاں دنیا کا تیسرا بلند ترین
فعال آتش فشاں پہاڑ موجود ہے- اس آتش فشاں کی بلندی 3718 میٹر ہے- اور یہ
پہاڑ عالمی ثقافتی ورثے کی 2007 کی فہرست میں بھی شامل ہے- |
|
Marine life
کینری جزائر مختلف اقسام کی خوبصورت سمندری حیات کا گھر بھی ہیں- اس کے
علاوہ یہ سمندر اسکوبا ڈائیونگ کے لیے بہترین قرار دیے جاتے ہیں- اس جزائر
کے سمندر میں متعدد اقسام کی مچھلیاں اور 5 اقسام کی سمندری کچھوے پائے
جاتے ہیں- اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جن کی نسل خاتمے کے قریب ہے-
|
|
Surfing
کینری جزائر میں شامل Lanzarote نامی جزیرہ سرفنگ کے حوالے سے ایک بہترین
مقام کے طور پر جانا جاتا ہے- اور اس کی وجہ یہاں کے پورے سال سمندروں میں
اٹھنے والی بلند لہریں ہیں- اس جزیرے پر واقع ساحل انتہائی طویل ہیں جو کہ
کئی کلومیٹر تک پھیلے ہوئے ہیں-
|
|
Beaches
کینری جزائر میں ساتوں جزیرے اتنہائی خوبصورت ساحلوں کے مالک ہیں- یہاں 500
سے زائد ساحل پائے جاتے ہیں جو کہ مختلف اقسام٬ رنگوں اور لمبائی کے حامل
ہیں- یہ ساحل کئی طرح کی تفریحی سرگرمیوں کی پیشکش کرتے ہیں- ان جزیروں کے
چند ساحلوں کو ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ساحلوں کی جنت کا خطاب دیا جاتا ہے-
|
|
Caldera de Taburiente National Park
کینری جزائر میں شامل سب سے چھوٹے جزیرے پر ایک خوبصورت نیشنل پارک بھی
واقع ہے- اس نیشنل پارک میں بڑی تعداد میں پھول اور پودے پائے جاتے ہیں- یہ
نیشنل پارک مکمل طور پر سبزے سے گھرا ہوا ہے اور ہر طرف ہریالی ہی ہریالی
ہے- کینری جزائر میں کُل چار نیشنل پارکس ہیں-
|
|
Cuisine
کیینری جزائر اپنے مزیدار کھانوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں خصوصاً پنیر
سے تیار کردہ کھانے- یہ ذائقے دار کھانے سینکڑوں سالوں سے تیار کیے جارہے
ہیں- ہر سال موسمِ بہار میں یہاں The Fiesta del Queso نامی تہوار منعقد
کیا جاتا ہے اور اس موقع پر پنیر سے تیار کی جانے والی نئی ڈشز بھی پیش کی
جاتی ہیں-
|
|
Botanical gardens
Tenerife کے شمال میں واقع La Orotava نامی وادی ایک منفرد باغ کی مالک ہے-
اس باغ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں 3000 سے زائد اقسام کے پودوں کی اقسام رکھی
گئی ہیں جو کہ بنیادی طور پر جنوبی اور وسطی امریکہ٬ افریقہ اور آسٹریلیا
سے تعلق رکھتی ہیں- اس گارڈن کو La Hijuela del Botánico کے نام سے جانا
جاتا ہے-
|
|
Sand dunes
Maspalomas جزیرے Gran Canaria کے جنوب میں واقع ایک ایسا قصبہ ہے جو اپنے
سحر انگیز ریت کے ٹیلوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے- یہ ایک سیاحتی مقام ہے
جہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے- یہ اس جزیرے کا ایک گرم ترین مقام
بھی ہے- |
|