گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند ترین اور جدید
عمارت کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا گیا ہے- بحریہ ٹاؤن کی تعمیر کردہ اس
62 منزلہ عمارت کو اپنے منفرد طرزِ تعمیر اور خوبصورتی کی بدولت ’آئیکون‘
کا نام دیا گیا ہے۔
|
|
فی الحال بلند ترین عمارت زیرِ تعمیر ہے اور اس کی 41 منزلیں تعمیر کی
جاچکی ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے-
اس عمارت کی بلندی 260 میٹر ہوگی اور ممکنہ طور پر اسے سال 2017 تک مکمل کر
لیا جائے گا-
|
|
کلفٹن کے ساحل پر واقع ہونے کی وجہ سے عمارت کی بلند و بالا منزلوں سے
سمندر کا شاندار نظارہ بھی کیا جاسکے گا- اس عمارت میں شاپنگ مال٬ رہائشی
اپارٹمنٹس اور دفاتر قائم کیے جائیں گے-
آئیکون کی بلند ترین منزل میں بنائے جانے والے ریسٹورنٹ کو ملک کا بلند
ترین ریسٹورنٹ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا-
|
|
اس بلند ترین مگر زیرِ تعمیر عمارت کے اردگرد تعمیر کے دوران ہی نئی سڑکیں٬
پًل ٬ فٹ پاتھ اور انڈر پاس بھی تعمیر کردیے گئے جس سے یہ عمارت مزید پرکشش
محسوس ہونے لگی ہے-
|