|
آپ کو دنیا کی ذہین ترین مچھلی سے ملاتے ہیں٬ جو فٹ بال٬ باسکٹ
بال کھیلنے کے علاوہ ڈانس بھی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے- مچھلی کے ٹرینر اور مالک
ڈاکٹر ڈین نے دو سال کی عمر کی گولڈ فش نسل کی مچھلی کمٹ کو “ پازیٹوری انفورسمنٹ “
تیکنیک کے ذریعے تربیت دی ہے- ڈاکٹر ڈین کا کہنا تھا یہ کوئی انوکھی بات نہیں اور
ہر شخص اپنے پالتو جانوروں کو اس طرح تربیت دے سکتا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ
مچھلیاں انسانوں سے زیادہ ذہین ہوتی ہیں اور مناسب تربیت سے ان کی حیرت انگیز
صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں- ڈاکٹر ڈین نے پالتو جانوروں کی تربیت کے لیے خصوصی
کٹ ڈیزائن کی ہے٬ اس میں ٹریننگ پول میں گول پوسٹ ٬ پولز اور سرنگیں شامل ہیں-
|