آج تک ہم اپنے بڑوں سے صرف چھالیہ کے نقصانات کے بارے میں
سنتے آئے ہیں اور واقعی اس میں کوئی شک نہیں کہ چھالیہ کے متعدد نقصانات
ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ چھالیہ کے حیرت انگیز فوائد
بھی ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے-
|
|
جی ہاں چھالیہ انسان کے جسم کو فعال رکھتی ہے جبکہ اسے چبانے سے انسان خوشی
محسوس کرتا ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے زیادہ کھاتا ہے۔ اس کے علاوہ چھالیہ
ہائی بلڈپریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتی ہے-
بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ماہرین کے مطابق چھالیہ میں اریکولین نامی ایک
ایسا کیمیکل بھی پایا جاتا ہے جو شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے-
چھالیہ ایسے لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جن کی بولنے کی صلاحیت کسی دماغی چوٹ
کے باعث متاثر ہوجاتی ہے- ایسے مریض اگر چھالیہ کا استعمال کریں تو ان کی
بولنے کی صلاحیت بہتر ہوجاتی ہے-
|
|
چھالیہ کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے کھانے والوں کو فوری طور پر
جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے-
تاہم واضح رہے کہ چھالیہ کے مندرجہ بالا فوائد سے زیادہ اس کے نقصانات ہیں-
|