پٹرولیم جیلی کے حیرت انگیز کمالات

پٹرولیم جیلی ایک ایسی چیز ہے جو اکثر گھروں میں موجود ہوتی ہے اور سردی کے موسم میں زیادہ استعمال کی جاتی ہے مگر اس کا استعمال مخصوص مقاصد کے لیے ہی ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو داغ دھبوں کو مٹانے، قیمتی اشیاءکے تحفظ، خوبصورتی اور دیگر متعدد مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے؟ یقین کرنا ہوسکتا ہے مشکل ہو مگر ڈان سے اخذ شدہ درج ذیل طریقے ضرور اس کی افادیت کو ثابت کردیں گے۔
 

image


لکڑی میں پھنس جانے والی چیونگم کو نکالنا
کبھی آپ کے سامنے گھر کی میز، کرسی یا بستر کے نیچے چیونگم پھنسی ہوئی ملی جس کو نکالنے کی کوششوں کے باوجود نشان ختم نہیں ہوسکا؟ تو اگر آئندہ اس مشکل کا سامنا ہو تو چیونگم والی جگہ پر کچھ مقدار میں پٹرولیم جیلی لگا کر اس وقت تک رگڑیں جب تک چیونگم الگ نہیں ہونا شروع کردیتی، پھر اسے نکال لیں۔

لکڑی پر سے پانی کے داغ صاف کریں
کسی دعوت کے بعد لکڑی کے فرنیچر پر پانی کے گلاس سے بننے والے گول داغ برقرار رہ جاتے ہیں، انہیں ختم کرنے کے لیے ان پر پٹرولیم جیلی رات بھر کے لیے لگا کر چھوڑ دیں اور پھر صبح صاف کرلیں۔

لیدر جیکٹس کو ایک بار پھر نیا بنائیں
آپ کو اپنی پسندیدہ لیدر کی جیکٹ کی حفاظت کے لیے مہنگی مصنوعات کی ضرورت نہیں بلکہ پٹرولیم جیلی یہ کام بخوبی کرسکتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کو جیکٹ پر رگڑیں اور پھر اسے صاف کرلیں، جیکٹ نئی جیسی چمکنے لگے گی۔
 

image


گاڑی کی بیٹری کے لیے بہترین
سرد موسم میں گاڑی کی بیٹری ہمیشہ مرنے لگتی ہے، کم درجہ حرارت بجلی کی مزاحمت بڑھاتا ہے اور انجن آئل کو گاڑھا کردیتا ہے جس سے بیٹری کے لیے کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ بیٹری ٹرمینل کے گلنے سے بھی بجلی کی مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ تاہم سردیوں کی آمد سے قبل ٹرمینلز کو ڈس کنکٹ کریں اور پھر انہیں ایک وائر برش سے صاف کریں۔ انہیں دوبارہ کنکٹ کرکے ان پر پٹرولیم جیلی کی تہہ لگادیں۔ یہ جیلی انہیں گلنے سے بچا کر سردیوں میں بیٹری کے مسائل سے تحفظ میں مدد دے گی۔

بوتل کے ڈھکن کھولنا آسان بنائے
اگر کسی بوتل کا ڈھکن کھولنا مشکل ثابت ہو تو اس کا ڈھکن کھول کر ہلکی سی پٹرولیم جیلی بوتل کے اوپری گھیرے پر مل دیں، اگلی بار آپ کو کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

کھڑکیوں اور الماریوں کے دروازے
اپنی الماری کے دروازے یا کھڑکی کھولنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے ؟ تو ایک چھوٹے پینٹ برش کے ذریعے پٹرولیم جیلی کو کھڑکی یا الماری کے دروازوں کے چوکھٹے پر لگادیں اور بس کمال دیکھیں۔
 

image


دروازوں کی چڑچڑاہٹ پر قابو پائیں
اگر تو دروازے کی چڑچڑاہٹ آپ کی طبیعت پر ناگوار گزرتی ہے تو اسے خاموش کرانے کے لیے پٹرولیم جیلی کو دروازے کے قبضے پر لگاکر جادو دیکھیں۔

جلد کی نمی بحال کرے
اگر آپ مہنگے لپ بام، میک اپ ریموور یا فیشل موئسچرائزر پر پیسے ضائع نہیں کرنا چاہتے تو پٹرولیم جیلی بہترین متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ ہونٹوں کی نمی بحال رکھتی ہے، فاﺅنڈیشن سمیت آئی شیڈو، مسکارا اور دیگر کو ہٹاتی ہے اور چہرے کی نمی تو بحال رکھنا تو اس کا کام ہے ہی۔

پرفیوم کی زندگی بڑھائے
اکثر پرفیومز کی خوشبو کچھ دیر میں ختم ہوجاتی ہے، اگر ایسا مسئلہ پیش آئے تو کچھ مقدار میں پٹرولیم جیلی کو نبض پر لگائیں اور پھر اس پر پرفیوم کا اسپرے کریں بس پھر دیکھیں کہ خوشبو کتنی دیر تک برقرار رہتی ہے۔
 

image

انگلی میں پھنس جانے والی انگوٹھی کو نکالیں
اکثر لوگوں کے ہاتھوں میں انگوٹھیاں پھنس جاتی ہیں جنھیں نکالنا کافی تکلیف دہ عمل ثابت ہوتا ہے۔ اس کو آسان بنانے کے لیے کچھ مقدار میں پٹرولیم جیلی لگائیں اور پھر آہستگی سے نکال لیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

We often use petroleum jelly to relieve cracked skin or chapped lips, but the product has several other handy uses. Here are some unexpected ways you can use petroleum jelly that will help you save big.