بلٹ پروف کافی، ’وزن میں کمی اور ذہانت میں اضافہ‘

وزن کو کم کرنے اور ذہانت کو بڑھانے کا دعویٰ کرنے والی ایک نئی ’کافی ڈائٹ‘ امریکا میں بہت مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہے۔ تاہم طبی حلقوں کے اس کی افادیت کے بارے میں شبہات ابھی تک کم نہیں ہو سکے۔

ڈوئچے ویلے کے مطابق ’بلٹ پروف ڈائٹ‘ کے سی ای او ڈیو آسپری کو یقین ہے کہ ان کی کمپنی کی تیار کردہ ’ڈائٹ کافی‘ اپنی افادیت میں غلط ثابت نہیں ہو سکتی۔ اسی لیے وہ اپنی اس پراڈکٹ کی ڈنکے کی چوٹ پر تشہیر کرتے نہیں تھکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ڈائٹ کے استعمال سے زندگیاں بدل سکتی ہیں۔
 

image


خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے آسپری نے کہا کہ اگر کوئی روزانہ اس کافی کا ایک مگ پیئے گا تو اس کی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی، ’’آپ ایک اچھے آجر بن جائیں گے، اچھے والدین، اچھے دوست اور سب سے بڑھ کر ایک اچھے انسان۔‘‘

ڈیو آسپری نے اس مشروب کو ’بلٹ پروف کافی‘ کا نام دیا ہے، جس کی تیاری میں ان کے بقول نباتات اور دیگر قدرتی اجزاء اور مصنوعات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کافی ملک شیک کی طرح نظر آتی ہے، جو غذائی اعتبار سے تمام اہم پروٹینز سے بھرپور ہوتی ہے۔

Dave Asprey کا کہنا ہے کہ اس کافی کو پینے سے بھوک میں کمی واقع ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں مکمل غذا شامل ہے۔ ان کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ یہ کافی دماغ کو تر و تازہ کر دیتی ہے اور انسان کی سوچنے کی صلاحیت میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔

آسپری کے دعوؤں کے تناظر میں اگر امریکی منڈی کو دیکھا جائے تو ان کے یہ دعوے غلط معلوم نہیں ہوتے، کیونکہ امریکا میں دن بہ دن اس مشروب کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کافی کے کئی صارفین نے بھی کہا ہے کہ اس کے استعمال سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ ان افراد میں کئی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف طبی ماہرین نے اس مشروب کی افادیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا UCLA کے میڈیکل سینٹر سے وابستہ ماہر غذائیت ایمی شنابل Amy Schnabel کا کہنا ہے کہ اس مشروب میں شامل اجزاء کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے وقتی طور پر فائدے تو ہو سکتے ہیں لیکن طویل المدتی بنیادوں پر اس کی افادیت کا کوئی سائنسی ثبوت ابھی تک دستیاب نہیں۔
 

image


ایمی شنابل نے مزید کہا کہ چونکہ اس مشروب میں شامل اجزاء کی وجہ سے بھوک ختم ہو جاتی ہے لہٰذا اس طرح وزن کا کم ہو جانا ایک عام سی بات ہو گی۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ طویل عرصے کے لیے ڈائٹ کا مناسب خیال نہ رکھنے کی وجہ سے طبی مسائل کا پیدا ہونا ایک عام سی بات ہو گی۔

اس مشروب میں چونکہ دیگر اجزاء کے ساتھ ساتھ کافی کا استعمال بھی کیا گیا ہے، جس میں کیفین ہوتی ہے، اس لیے اس کے پینے سے تازگی کا احساس بھی ایک معمول کی بات ہے۔

سائنسی شواہد کو ایک طرف رکھ کر دیکھا جائے تو بالخصوص امریکا میں ’بلٹ پروف کافی‘ کی مانگ ناقابل یقین ہے۔ ’بلٹ پروف‘ ویب سائٹ پر اب اس مشروب کے علاوہ صحت سے متعلق دیگر مصنوعات کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔

امریکی عوام میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ اس کو بزنس کی سطح پر بھی کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ اب اس کمپنی نے امریکا کے مختلف علاقوں میں اپنے اسٹوروں کی تعداد بھی بڑھانا شروع کر دی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

No diet is bulletproof; there’s always the temptation to veer off track. Yet, a weight-loss plan called the Bulletproof Diet has recently gone viral with the help of reports of celebrities, like Harry Styles and Shailene Woodley, being followers.