تبصرہ گلدستہ طواف

 طواف کعبتہ اﷲ حج و عمرہ کا ایک لازمی رکن ہے اگر یہ رکن چھوڑ دیا جائے یا غلط طور پر ادا ہو گیا تو حج و عمرہ ادا ہی نہیں ہوگا۔ عام طور پر لوگوں کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ طواف کے کتنے چکر ہوتے ہیں۔ عام طور پر لوگ ایک چکر کو ایک طواف سمجھتے ہیں۔طواف کے ہمیشہ سات چکر ہوتے ہیں،طواف چاہے حج کا ہو، عمرہ کاہو یا نفلی عمرہ کا ہو۔ مناسک حج و عمرہ میں طواف کعبتہ اﷲ کے عمل کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور اسی اہمیت کے پیش نظر ڈاکٹر ریاض الرحمنؒ بانی بصری وسمعی تربیت مناسک حج و عمرہ نے عازمین حج و عمرہ کیلئے گلدستہ طواف کے نا م سے ایک مختصر مگر جامع کتابچہ مرتب کیا ہے۔کتابچے کے چند موضوعات یہ ہیں۔ اقسام طواف، طواف کیسے شروع کیا جائے،طواف کرنے کا آسان طریقہ، خانہ کعبہ کا تعارف، نیت طواف،طواف کے ساتوں چکروں کی دعائیں بمعہ ترجمہ۔ رکن یمانی کی دعا، رکن یمانی سے رکن اسود تک کی دعا، مقام ملتزم کی دعا بمعہ ترجمہ، طریقہ دو رکعت نماز واجب الطواف ،مقام ابراہیم ؑ کی دعا بمعہ ترجمہ ،آب زم زم پینے کی دعا، طواف کا با تصویر طریقہ،دوران طواف غلطیاں،طواف کے فضائل و مسائل اور ہدایات۔ ممنوع اور مکروہ اوقات برائے نماز؍ نوافل۔ مندرجہ بالا موضوعات کے علاوہ بھی عازمین حج و عمرہ کیلئے اس کتابچہ میں بہت سے ضروری معلومات موجود ہیں۔کتابچہ ایسے ہے کہ گویا دریا کو کوزہ میں بند کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج و عمرہ کو دوران طواف یہ کتابچہ مکمل راہنمائی مہیا کرتا ہے۔ ہر عازمین حج و عمرہ کو حج و عمرہ پر جانے سے پہلے کتابچہ گلدستہ طواف کا مطالعہ ضرور کر لینا چاہئیے اور دوران طواف کعبتہ اﷲ ہر عازم کے پاس یہ گلدستہ ضر ور ہونا چاہئیے۔
 
DR.KHALID MAHMOOD
About the Author: DR.KHALID MAHMOOD Read More Articles by DR.KHALID MAHMOOD: 24 Articles with 60842 views HAJJ O UMRAH MASTER TRAINER.. View More