دنیا کا سب سے زہریلا جانور

کیا آپ دنیا کے سب سے زہریلے جانور کے بارے میں جانتے ہیں؟ یقیناً اس سوال کے جواب کئی قسم کے ہوں گے لیکن ہم ایک بات یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس سوال کا درست جواب بہت کم لوگوں کے پاس ہوگا کیونکہ دنیا کا ایک بڑا طبقہ اس سے ناواقف ہے-
 

image


جی ہاں دنیا کا سب سے زہریلا ترین جانور Textile Cone نامی ایک ایسا سمندری گھونگا ہے جو دیکھنے میں انتہائی معصوم معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں انتہائی خطرناک ہے-

یوں تو اس گھونگے کے پاس اپنے شکار کو دبوچنے کے لیے کئی ہتھیار موجود ہیں لیکن اس کا سب سے خطرناک ہتھیار اس کا زہریلا ڈنک ہے جس کی مدد سے یہ اپنا زہر اپنے شکار کے اندر پہنچا کر اس کا اعصابی نظام مفلوج کردیتا ہے-

شکار کا اعصابی نظام اس حد تک مفلوج ہوجاتا ہے کہ یہ گھونگا اسے آسانی کے ساتھ اپنی خوراک بنا سکتا ہے-
 

image


اس گھونگے کے دانت مسلسل بڑھتے رہتے ہیں جبکہ یہ عموماً مچھلیوں کو اپنا شکار بناتے ہیں- لیکن یہ اگر کسی انسان کو کاٹ لیں تو بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی صورت میں اس کی بھی موت واقع ہوسکتی ہے جبکہ کسی انسان کو کاٹنے کے اس گونگے کا تھوڑا سا زہر بھی کافی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

These absolutely beautiful snails are one of the world’s most toxic creatures. Don’t be fooled by their attractive shells, these small snails are armed with tiny harpoons, formed from modified teeth.