آنکھیں کتنی بڑی نعمت ہیں یہ آپ ان سے پوچھیے جو اس نعمت
سے محروم ہیں- لیکن ہمیں اس بات کا کچھ اندازہ بھارت کے علاقے جھار کنڈ سے
تعلق رکھنے والی اس نابینا خاتون ٹیچر کارنامے سے بھی ہوتا ہے جس نے اپنے
جیسے دیگر نابینا افراد کے لیے بریل میں قرآن کا نسخہ تیار کیا ہے۔
|
|
استانی نفیسہ ترین نے نابینا افراد کے لیے ڈھائی سال کے محنت سے یہ 965
صفحات پر مشتمل یہ قرآن پاک تیار کیا ہے- اور اس طرح بینائی سے محروم افراد
بھی اب قرآن پاک کی تلاوت کرسکیں گے-
درحقیقت نفیسہ جو اسکول میں ہندی پڑھاتی ہیں انہیں قرآن پاک پڑھنے میں شدید
مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد ہی انہوں نے ہندی بریل قرآن پاک
مرتب کرنے کا ارادہ کر لیا-
نفیسہ بی اے کی ڈگری رکھتی ہیں اور قرآن پاک پڑھنا چاہتی تھیں لیکن ان کی
معذوری کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی انہیں قرآن پاک سکھانے پر رضامند نہیں تھا-
تاہم محمد تسلیم نامی ایک حافظِ قرآن نے استانی نفیسہ ترین کو قرآن پاک کی
تعلیم دی-
محمد تسلیم ہی کی نگرانی میں اس استانی نے ہندی بریل میں نابینا افراد کے
لیے قرآن پاک تیار کیا ہے-
|
|
نفیسہ کہتی ہیں کہ “ قرآن پاک کی تیاری میں میرے خاندان اور میرے استاد نے
میری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اب میں کسی ایسے شخص یا ادارے کا انتظار
کر رہی ہوں جو اسے باقاعدہ طور پر شائع کرواسکے اور بڑے پیمانے پر نابینا
افراد اس سے مستفید ہوسکیں“-
بوکارو کے غوث نگر کے امام مطیع الرحمٰن نے اس قرآن کی مکمل تصدیق کی ہے
اور ان کا کہنا ہے کہ “ ہم نے سورہ فاتحہ سے شروع کر کے سورہ الناس تک ہم
نے ہر آیت کو ایک سال تک جا جاکر نفیسہ سے سنا ہے“
|