مستقبل کے چند منفرد اور انوکھے ہوٹل

منفرد چیزیں اپنے اچھوتے پن کی بدولت لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں- بدلتے وقت کے ساتھ ایسی نت نئی ایجادات متعارف کروائی گئیں جنہوں نے انسان کے طرزِ زندگی کو بدل کر رکھ دیا- اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہاں مستقبل میں تعمیر کیے جانے والے چند ایسے منفرد اور انوکھے ہوٹلوں کا ذکر کررہے ہیں جو آنے والے وقت میں ترقی کا سنگِ میل ثابت ہوں گے- یہ خوبصورت ہوٹل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے اور آنے والے مہمانوں کو یقیناً ایک پرتعیش ماحول مہیا کریں گے- آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مستقبل کے ہوٹل کس نوعیت کے ہوں اور کیسی سہولیات فراہم کریں گے؟
 

The Inflatable Space Hotel, Russia
لاس ویگا سے تعلق رکھنے والی کمپنی Bigelow Aerospace کے ڈیزائن کردہ اس ہوٹل کی تعمیر مستقبلِ قریب میں مکمل ہونے کا امکان ہے- یہ ہوٹل خلا میں تعمیر ہوگا اور آنے والے وقت کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگا جس میں moon cruisers اور خلا میں چلنے والی گاڑیاں بھی شامل ہوں گی- ذرائع کے مطابق اس ہوٹل میں ایک رات گزارنے کا کرایہ 1 ملین ڈالر ہوگا-

image


Aero craft: The flying luxury hotel of tomorrow
ورلڈ وائڈ ایروز کارپوریشن کا ڈیزائن کردہ یہ ہوٹل ہوا میں معلق ہوگا اور اس ایرو کرافٹ میں 250 مسافروں کی گنجائش ہوگی جبکہ یہ 174 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا- اس ایرو کرافٹ میں کیسینو٬ ریسٹورنٹس اور اسٹیٹ رومز جیسی کئی سہولیات مہیا کی جائیں گی- اس کی خصوصیات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہوا میں رہنے والے کسی کروز لائنر سے کم نہیں-

image


The Apeiron Island Hotel Dubai
یہ دبئی کا سیون اسٹار ہوٹل ہوگا٬ اس ہوٹل میں جنگل تھیم پر مشتمل 350 پرتعیش اپارٹمنٹ مہیا کیے جائیں گے جو سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کریں گے- یہ سیون اسٹار ہوٹل ساحل پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ یہاں ریسٹورنٹس٬ سنیما٬ شاپنگ مالز٬ آرٹ آرٹ گیلری٬ مساج سینٹر اور کانفرنس روم کی سہولت بھی موجود ہو گی-

image


The Lunatic Hotel Moon
اس خوبصورت اور انوکھے ہوٹل کی تعمیر 2050 تک متوقع ہے- اس ہوٹل کی تعمیر کے لیے چاند پر پانی اسٹیل کا پہنچایا جانا ازحد ضروری ہے- روٹر ڈیم سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر Hans Jurgen Rombaut کے مطابق موجودہ معدنیات کے ذریعے بھی اس عمارت کی تعمیر باآسانی کی جاسکتی ہے-

image


Hydropolis Dubai
یہ دنیا کا سب سے پہلا زیرِ آب ریزورٹ ہے جو دبئی میں تعمیر ہونے جارہا ہے- اس ہوٹل کا ڈیزائن Joachim Hauser اور پروفیسر Roland Dieterle نے تیار کیا ہے- یہ ریزورٹ تین مختلف حصوں پر مشتمل ہوگا جس میں لینڈ اسٹیشن٬ ٹرین اور زیرِ زمین ہوٹل شامل ہیں- یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فارس خلیج کی سطحِ سمندر سے 66 فٹ گہرائی میں 10 سٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا- اس پروجیکٹ پر 300 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی-

image


Hotel Pods
حیران کن طور پر یہ ایک ایسا ہوٹل ہوگا جسے تہہ کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا- یہ جدید ہوٹل بانسوں پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں تمام پرتعیش سہولیات موجود ہوں گی- اس کے علاوہ اس ہوٹل کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ہوٹل میں رہائش اختیار کرنے والے مہمان اپنا کمرہ خود اپنی مرضی سے ڈیزائن کرسکیں گے-

image


The Diamond Ring Hotel
مستقبل میں تعمیر ہونے والے اس ہوٹل کو Voyager V1 کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے- یہ ہوٹل ابو ظہبی میں تعمیر کیا جائے گا- اس ہوٹل کے حوالے سے اب تک زیادہ معلومات تو ظاہر نہیں کی گئیں تاہم یہ بات ضرور سامنے آئی ہے کہ یہ ہوٹل ایک فیری ویل کی شکل میں ہوگا-

image

Water world Hotel
یہ ہوٹل چین کے علاقے Songjiang میں واقع ایک جھیل پر تعمیر ہوگا اور اسے Atkin آرکیٹیکچر گروپ نے ڈیزائن کیا ہے- اس کمپنی نے گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر ہونے والے تعمیرات کے ڈیزائن کے مقابلے میں پہلا انعام جیتا تھا- 400 کمروں پر مشتمل اس ہوٹل ریزورٹ میں کیفے اور ریسٹورنٹس بھی قائم کیے جائیں گے- اس کے علاوہ یہاں bunjee jumping اور rock climbing جیسے ایڈونچر بھی موجود ہوں گے-

image

The Poseidon Undersea Resort
ایک باصلاحیت آبدوز ڈیزائنر Bruce Jone فجی جزیرے پر ایک منافع بخش ریزورٹ کی تعمیر کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں- اس ریزورٹ کی خاص بات 550 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلے 22 زیرِ آب گیسٹ روم٬ زیرِ آب ریسٹورنٹ٬ بار٬ لائبریری٬ کانفرنس روم٬ شادی ہال اور مساج سینٹر ہیں- شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جو یہاں جانا پسند نہ کرے-

image

Full Moon and Crescent Hotel
یہ ہوٹل آذر بائیجان کے شہر باکو میں زیرِ تعمیر ہے- یہ ہوٹل Absheron جزائر کے مغربی ساحل پر تعمیر کیا جارہا ہے- یہ ہوٹل دیکھنے میں ایک ڈسک کی مانند لگتا ہے اور اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس کا ڈیزائن چاند سے ملتا جلتا ہے- 43 منزلہ اس ہوٹل میں دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس قائم کیے جائیں گے- یہ دبئی کے پرتعیش ہوٹلوں کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Here, list of top 10 futuristic concept hotels from around the world. These beautiful hotels are fully equipped with hi-technology, based on the science, novels, and fiction stories, will hopefully providing the luxurious environment to their customers. Top 10 futuristic concept hotels in the world, which are a living proof of the remarkable change we are witnessing.