سبز چائے کے حیرت انگیز فوائد

قارئین میں آپ کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ میرے مضامین کو بڑے شوق سے پڑھتے ہیں اور امید بھی رکھتا ہوں کہ آپ ان سے ضرور فائدہ بھی اٹھاتے ہوں گے۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میرے مضامین کو ایک بہت بڑی تعداد پڑھتی ہے اور یقیناً وہ اس سے فائدہ بھی اٹھاتی ہے اور میرا لکھنے کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ آپ لوگوں کی وجہ سے مجھے ہماری ویب کی جانب سے2015 کا ایک بیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹ (Most Views) دیا گیا ہے جس کے لئے میں آپ کا اور ہماری ویب ڈاٹ کام کی ساری ٹیم کا شکر گزار ہوں اور خاص طور پر ہماری ویب کے چیئرمین ابرار احمد صاحب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

میرا آج کا موضوع بھی کچھ ایسا ہی ہے جس کے پڑھنے سے یقیناً آپ کو فائدہ پہنچے گا۔ جی ہاں میرا آج کا موضوع سبز چائے کے فوائد پر ہے۔ سبز چائے کی افادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہونا چاہئیے اس میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے یا جو ہماری صحت کے لئے مفید ہیں۔ سبز چائے میں وٹامن اے، بی، سی، زنک، کیلشیم، پوٹاشیم، فلورائڈ اور آئیوڈین وغیرہ پائے جاتے ہیں۔
 

image


سبز چائے کے پینے سے ہم دن بھر چست و تندرست رہتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ یہ کئی امراض میں مفید ہے جس کا ذکر میں نیچے کروں گا۔ آپ کوشش کریں کہ اس سبز چائے کو قہوہ کی شکل میں لیں اس میں دودھ کا استعمال نہ کریں۔ دودھ کے استعمال سے اس کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔ چائے اور کافی میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے ہمارا وزن بڑھتا ہے۔ چائے اور کافی میں موجود کیفین ہمارے لئے نقصان کا سبب بھی بنتی ہے۔ اس کے برعکس سبز چائے میں کم کیلوریز ہوتی ہیں لیکن اگر آپ اس میں دودھ اور چینی کا استعمال کریں گے تو پھر کیلوریز بڑھ جائیں گی۔ کوشش کریں کہ اس کو بغیر چینی کے استعمال کریں اور اگر آپ شوگر کے مرض میں مبتلا نہیں ہیں تو آپ اس میں شہد اور شکر کا استعمال کر سکتے ہیں ۔

سبز چائے یا اس کے قہوہ کو روزانہ اپنے کھانے کے دوران استعمال کریں۔ ایک تو یہ آپ کے نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے اور اس طرح آپ کا کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے اور فالتو چربی بھی نکل جاتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کا قہوہ شریانوں کی تنگی کو بھی دور کرتا ہے جس کی وجہ سے ایک انسان دل کے دورے اور دیگر امراض سے محفوظ رہتا ہے۔

کافی اور چائے میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔اس لئے ان کا استعمال کم سے کم کریں اور اپنی صحت کو بہتر کرنے کے لئے سبز چائے کی قہوہ کو فوقیت دیں تاکہ آپ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بھی بچ جائیں۔ یہ یقیناً آپ کے وزن کو بھی کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ لیکن آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کچھ وقت ضرور لگتا ہے لیکن آخر کار آپ کو کامیابی مل جائے گی اور آپ سمارٹ دکھائی دینے لگیں گے۔
 

image


سبز چائے کے قہوہ کے فوائد:
٭ موٹاپے اور وزن میں کمی کرتا ہے۔
٭ شریانوں میں موجود رکاوٹوں اور تنگی کو دور کرتا ہے۔
٭ برے کولیسٹرول میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
٭دل کے امراض سے ہمیں بچاتا ہے۔
٭ سبز چائے کے قہوے سے ہم کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔
٭اس کے پینے سے گھٹیا کا مرض نہیں ہوتا۔
٭ سبز چائے ہمیں فوڈ پوائزنگ سے بچاتی ہے۔
٭ سبز چائے ہمیں دانتوں میں بننے والے بیکٹریا سے محفوظ رکھتی ہے۔دانتوں میں موجود جراثیم اور گندگی کا صفایا کرتی ہے۔
٭ بلند فشار خون کو اعتدال میں رکھنے میں ہماری مدد گار ہے۔
٭ منہ کے کینسر سے بچاتی ہے۔
٭ سبز چائے کے استعمال سے نظر اور یاداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔
٭ سبز چائے میں موجود کیلشیم ہماری ہڈیوں کو مظبوط بناتی ہے۔
٭ سبز چائے ہماری جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭ منہ کی بد بو کو ختم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔
٭ سبز چائے شوگر کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔
٭ سبز چائے کے استعمال سے جگر کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
٭ سبز چائے کے استعمال سے ہم الرجی سے بھی بچ جاتے ہیں۔
٭ سبز چائے ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے۔
٭سبز چائے تمباکو نوشی کرنے والوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

سبز چائے کے مضر اثرات:
٭ سبز چائے کو نہار منہ استعمال نہ کریں۔ سینے کی جلن اور تیزابیت ہو سکتی ہے۔
٭ اس کا زیادہ استعمال گردوں کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔
٭ حاملہ خواتین سبز چائے کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
٭ غیر معیاری چائے کا استعمال نہ کریں ہمیشہ کسی اچھے برانڈ کی سبز چائے استعمال کریں۔
٭سبز چائے مفید ہے لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

قارئین امید کرتا ہوں کہ آپ کو میرا آج کا موضوع پسند آیا ہوگا۔ اپنی قیمتی آراء سے مجھے ضرور آگاہ کیا کریں تاکہ میں آپ کے لئے مزید بہترین موضوعات لے کر آ سکوں۔ شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

One of the more powerful compounds in green tea is the antioxidant Epigallocatechin Gallate (EGCG), which has been studied to treat various diseases and may be one of the main reasons green tea has such powerful medicinal properties. Green tea also has small amounts of minerals that are important for health.