کومے کی حالت میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

جسے اﷲ رکھے اسے کون چکھے٬ کار حادثے کے باعث 4 ماہ سے کومے میں کی حالت میں رہنے والی حاملہ خاتون نے گزشتہ روز ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے اور اس بچے کی پیدائش کے بعد خود خاتون کی حالت میں بھی بہتری آرہی ہے-

33 سالہ ویرونیکا توستا چیک ری پبلک سے تعلق رکھتی ہیں اور اکتوبر 2015 میں ایک کار حادثے کا شکار ہو کر کومے میں چلی گئی تھیں- جبکہ وہ اس وقت حمل کے پانچویں مہینے میں تھیں-
 

image


تاہم ڈاکٹروں نے بچے کے مناسب وزن اور مکمل وقت کا انتظار کیا جس کے بعد آپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت عمل میں آئی-

ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی خاتون کی حالت میں بھی کسی حد تک بہتری آئی ہے اور اب وہ آنکھیں بھی کھول رہی ہے لیکن ابھی خاتون کو مکمل صحتیاب نہیں قرار دیا جاسکتا اور مکمل معائنے کے بعد ہی مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا-

بچے کا وزن چار پاونڈ اور ساڑھے پانچ اونس ہے جبکہ بچے کا نام ڈینئیل رکھا گیا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A Czech woman who gave birth in January while in a coma is improving, her doctor says, and her baby boy has been discharged from the hospital. Central European News (CEN) reported Veronika Tlusta, 33, was five months pregnant in October 2015 when she suffered brain and neck injuries after having a car accident.