حال ہی میں ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کیے جانے
والے سروے کے بعد پاکستان کو دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے-
سال 2015 کی جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں دنیا کا سب سے سستا ترین ملک
بھارت دوسرا سستا ترین ملک نیپال کو قرار دیا گیا ہے-
|
|
یہ رپورٹ بین الاقوامی ادارے نمبیو کی جانب سے جاری کی گئی ہے- یہ دنیا بھر
کے ممالک اور شہروں کے بارے میں اعداد و شمار اکھٹے کرتا ہے-
رپورٹ میں حالیہ درجہ بندی مختلف ممالک کی معیارِ زندگی کے سستے یا مہنگے
ہونے کی بنیاد پر کی گئی ہے- یہ ادارہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے معیارِ
زندگی٬ رہائش٬ صحت اور جرائم کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرتا ہے-
رپورٹ میں پاکستان کا سب سے سستا ترین شہر راولپنڈی کو جبکہ دوسرے نمبر پر
کراچی اور تیسرے نمبر پر لاہور کو قرار دیا گیا ہے-
|
|
رپورٹ کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں سوئٹزرلینڈ٬ ناروے اور
وینزویلا ہیں- اس سروے میں دنیا کے 119 ممالک کو شامل کیا گیا-
|