’اس صدی کی اہم دریافت‘ میں پاکستانی سائنسدان بھی شامل

لہروں کا کھوج لگانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے بعد تشکیلِ کائنات سے متعلق کئی رازوں سے پردہ اٹھ سکے گا۔
 

image


کششِ ثقل کی ان لہروں کی موجودگی کا نظریہ تقریباً ایک صدی قبل آئن اسٹائن نے پیش کیا تھا تاہم ان لہروں کی پیمائش کے حوالے سے پہلی کامیابی اب جاکر حاصل ہوئی ہے- اور اس کامیابی کو رواں صدی کی سب سے اہم دریافت قرار دیا گیا ہے-

پاکستانی قوم کے لیے سب سے زیادہ فخر کی بات یہ ہے کہ کامیابی حاصل کرنے والے امریکی سائنسدانوں کی اس ٹیم میں دو پاکستانی دماغ بھی شامل ہیں- کراچی سے تعلق رکھنے والی پروفیسر نرگس ماوالوالا اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عمران خان نے بھی اس اہم ترین دریافت کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کا حصہ ہیں-
 

image


پروفیسر نرگس ماوالوالا نے کراچی کے ’کونوینٹ آف جیزس اینڈ میری‘ سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر ’ویلیزلی کالج آف میساچوسٹس‘ سے اپنی کالج کی تعلیم مکمل کی۔ پروفیسر نرگس ’میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ (ایم ٹی آئی) کے ساتھ سن 2002 سے وابستہ ہیں۔

25 سالہ عمران خان کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور پاکستان میں ’فاؤنڈیشن فار ایڈوانسمینٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ سے تعلیم یافتہ ہیں اور وہ ’گران ساسو سائنس انسٹیٹیوٹ‘ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Physicists at Laser Interferometer Gravitational-Wave Observatory announced Thursday that they had directly detected gravitational waves for the first time, sending cheers throughout the scientific and non-scientific community alike. The detection of these waves confirmed Einstein’s theory of general relativity, which he predicted approximately 100 years ago in 1915. This discovery will open opportunities for further research and enhance scientists’ understanding of space and time.