خوبصورت چہرے کا مالک ہونا واقعی میں ایک
خوبصورت احساس ہے.ایسے لوگوں کے لئے جلدی توجہ حاصل کرنا ، مرکز نگاہ بن
جانا اور تعریف پانا بہت عام بات ہوتی ہے پھر...خوبصورت لوگ جہاں بھی ہوتے
بہت ہی سراہے جاتے ہیں، ان سے بات کرنے کی یا رسم و روابط بڑھانے کی خواہش
پھر خواہ مخواہ ہی دل میں جاگتی ہے....
یاد رکھنے کی بات یہ ہے دوستو، کہ خوبصورت چہرے کا ہونا جہاں اچھا احساس
دلاتا ہے وہیں پر آزمائش بھی بن جاتا ہے...تبھی روزمرّہ زندگی میں ایسے
چہروں کو بہت ہی ذمہ دار و محتاط ہونا پڑتا ہے....آجکل میڈیا و مارکیٹنگ کے
دور میں ایسے چہروں کی ویسے بھی بہت مانگ ہے...جہاں مختلف جابز یا ڈراموں ،
فلموں، اشتہاروں وغیرہ میں ان کو استعمال کیا جاتا وہیں پر عام و قبول صورت
لوگ بلا وجہ ہی احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں.
پتہ کی باتیں یہ ہیں کہ آپ نے کبھی بھی مادی کامیابی و ترقی کے لئے اپنے
حسن کا منفی استعمال نہیں کرنا... اپنے اندر کو بھی حسین بنانا...مضبوط
کردار و خوبصورت سیرت، حسن کو جہاں بڑھا دیتا وہاں پر میلے لوگوں سے محفوظ
بھی رکھتا ہے..یاد رکھنا کہ آپکو فورا ہی چاہے جانا یا سراہے جانا عام بات
ہے تو خود کو بھٹکا و بہکا نہیں لینا...غلط استعمال نہ ہو جانا....اندھا
اعتماد نہیں کرنا...پیسے و شہرت کے لئے حسن کی تذلیل نہیں کروانا....غلط
راستے پر چلتے نہیں رہنا، احساس ہو جائے تو واپس لوٹ آنا...
حرف آخر یہ کہ اگرچہ ظاہری حسن ڈھل جاتا ہے مگر رب کی ماننے والا اور اسکی
پناہ میں رہنے والا ہمیشہ پرنور ہی رہتا ہے..تو براہ مہربانی اپنی خوبصورتی
کی کوئی قیمت نہیں لگنے دینا کہ ہر قیمت والی چیز آخر کار بیکار ہو ہی جاتی
ہے..خوبصورت چہرہ رب کی طرف سے اضافی خوبی ہوتی ہے تو جناب ،اپنے حسن کو
پاکیزہ و جائز رشتوں کے درمیان محفوظ رکھ کر انمول بناتے، اپنے حسن کو امر
کر جائیں... تب پھرآپ بھی خوش اور رب بھی خوش! |