پشاور: چوہے نے بچے کی جان لے لی اور اس سے قبل---

گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں ایک چوہے نے 8 ماہ کے بچے کی جان لے لی- سال 2010 میں آنے والے سیلاب کے بعد یہاں چوہوں کے تعداد میں بےپناہ اضافہ ہوچکا ہے اور اس سے قبل بھی یہ چوہے 5 بچوں کی جان لے چکے ہیں-
 

image


قاری خالد کے مطابق چوہے نے اُن کے بیٹے حذیفہ کو چہرے اور ناک پر کاٹا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور یہ تمام واقعہ اس دوران پیش آیا جب وہ دن بھر کی تھکان کے بعد رات کو گہری نیند سو رہے تھے.

قاری خالد کا کہنا تھا کہ “ مجھے اس واقعے کا اس وقت علم ہوا جب صبح میں نے اپنے اکلوتے بیٹے حذیفہ کو خون میں لت پت دیکھا جبکہ ایک بڑی جسامت کے حامل چوہے کو کمرے سے نکلتے ہوئے دیکھا“-

“ میں فوراً بیٹے کو لے قریبی اسپتال پہنجا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی“-

ایک مقامی شخص مالک کا کہنا تھا کہ “ علاقے میں بڑی جسامت کے حامل چوہے پائے جاتے ہیں اور سال 2010 میں آنے والے سیلاب کے بعد ان چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے٬ یہ چوہے بلیوں سے بھی نہیں ڈرتے“-
 

image


“ اس سے قبل بھی یہ چوہے کئی بچوں کو کاٹ چکے ہیں اور اب ہم اپنے بچوں کو گھروں میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے جبکہ اس مسئلے کے حوالے سے مقامی حکومت کو کئی بار درخواست بھی دی جا چکی ہے لیکن وہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتی“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Rat bite killed a child in Peshawar’s Hassan Garhi area on Thursday. The child died of a deadly infection after the incident. According to the details, the residents in the north-western city of Pakistan are facing a growing number of rats causing threat to human health by contaminating food, biting people apart from damage to the household things.