حیرت انگیز مچھلی !!!!

محترم قارئین :آج بھی ہم لائے ہیں ۔ایک ایسی معلومات ممکن ہے کہ آپ پہلی بار سن رہے ہوں ۔
مچھلی تو آپ سب شوق سے کھاتے ہی ہوں گے۔بلکہ اگرمہمان آجائیں تو ان کی ضیافت میں بھی یہ ڈش شامل کرتے ہیں ۔

مچھلی کی بہت سی اقسام ہیں ان میں ایک حیرت انگیز قسم’’ قوقی ‘‘مچھلی بھی ہے ۔اب جب میں اس کے بارے میں بتاوں گا تو آپ حیران رہ جائیں گے ۔

یہ ایک عجیب وغریب مچھلی ہے،اس کے سر پر ایک بَہُت بڑا کانٹا ہوتا ہے ۔ جب بھوک لگتی ہے تو جس(بڑے سے بڑے)جانور کو بھی اپنا شکار بنانا چاہے اُس پر جاگِرتی ہے اور وہ جانور اُسے آئی روزی سمجھ کر نگل جاتا ہے اوریہ اندر پہنچ کراپنے کانٹے سے اُس کاپیٹ چیر کر باہَر آجاتی ہے!اوریوں اپنا شکار کرنے والے جانور کو خود شکار کر لیتی اور پھر اُسے مزے سے کھانے لگتی ہے۔اُس کے شکار کابچاکھچادوسرے دریائی جانور بھی کھاتے ہیں۔جب ماہی گیر قُوقی مچھلی کاشکار کرنے کی کوشِش کرتے ہیں تو اپنے کانٹے سے حملہ کر کے کشتی پھاڑدیتی اور ڈوبتے ہوئے ماہی گیر وں کو ہڑپ کرجاتی ہے !قُوقی کا شکار کرنے والے اِسی مچھلی کی کھال اپنی کِشتی پر چڑھا لیتے ہیں کیوں کہ اِس کی اپنی کھال پر اِس کا کانٹا اثر نہیں کرتا ۔

جی قارئین :کیسی لگی معلومات ہے نا حیران کردینے والی معلومات ۔اسی طرح کی مفید اور دلچسپ معلومات سے مستفید ہونے کے لیے راقم کی تحریر پڑھتے رہے ان شاء اﷲ مزید اچھی اور مفید معلومات کے ساتھ پھر حایک تحریر کی صورت میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گا ۔ایک مرتبہ تخلیقِ کائنات کے اس شاہکار کے معلومات پڑھ سن کر سبحان اﷲ ضرور کہیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اپنی آراء اور مفید مشورے اس نمبر پر بھی دے سکتے ہیں ۔0346-2914283
۔۔۔۔۔یارزندہ صحبت باقی
DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 381 Articles with 593811 views i am scholar.serve the humainbeing... View More