پیرو کے علاقے Cusco میں ایک ایسا ہوٹل قائم کیا گیا ہے
جس میں وقت گزارنا کمزور دل والوں کے بس کی کی بات نہیں جبکہ ایڈونچرز کے
شوقین افراد کے لیے یہ کسی خزانے سے کم نہیں ہے- وہ کون سے حقائق ہیں جو
اسے کچھ لوگوں کے لیے خوفناک اور کچھ کے لیے ایک دلچسپ مہم بناتے ہیں؟ آئیے
جانتے ہیں-
Nature Vive Skylodge hotel نامی یہ ہوٹل 3 ٹرانسپیرنٹ کیپسول پر مشتمل ہے
جو کہ سطح زمین سے 1,312 کی میٹر کی بلندی پر ایک چٹان کی دیوار کے ساتھ
نصب ہیں اور ہوا میں معلق ہیں- اور یہی اس کے خوفناک ہونے کا ایک بنیادی
سبب ہے-
|
|
اس کے علاوہ ان بلند ترین کیپسول تک پہنچنا خود ایک ایڈونچر ہے لیکن سنسنی
کے خواہشمند افراد ان کیپسول میں پہنچنے کے بعد وہاں سے ارد گرد موجود
قدرتی جنت کے شاندار اور پرکشش نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں-
ہر کییسپول کی چوڑائی 24 فٹ جبکہ لمبائی 8 فٹ ہے اور انہیں المونیم فریم کی
مدد سے تیار کیا گیا ہے- یہ کیپسول ایسے میٹریل سے آراستہ ہیں جن پر موسمی
اثرات مرتب نہیں ہوتے- ایک کیپسول 4 بیڈ٬ ایک ڈائننگ ایریا اور ایک باتھ
روم سے آراستہ ہے-
|
|
سیاح کیپسول کی ٹرانسپیرنٹ دیواروں سے اردگرد کا شاندار نظارہ بھی کرسکتے
ہیں جبکہ کیپسول میں سے تازہ ہوا کا گزر بھی ممکن بنایا گیا ہے- کیپسول میں
سیاحوں کے آرام کے لیے اعلیٰ معیار کے حامل میٹریس٬ کاٹن بیڈ شیٹس اور تکیے
بھی رکھے گئے ہیں اور ساتھ ہی پرائیوسی کو یقینی بنانے کے لیے کیپسول کے
اندرونی حصوں میں پردے بھی نصب ہیں-
لیکن ان تمام سہولیات کے باوجود یہ کیپسول ہوٹل ایسے افراد کے لیے ہرگز
نہیں ہے جو ہمیشہ اپنی حفاظت کی فکر میں رہتے ہیں کیونکہ ان کیپسول کا بلند
ترین مقام پر ہوا میں معلق ہونا ہی ان لوگوں کے دلوں کی دھڑکن کو بےترتیب
کرنے کے لیے کافی ہے-
|
|
دوسری جانب یہ کیپسول انتہائی مضبوط المونیم سے تیار کیے گئے ہیں اور انہیں
لوہے کی مدد سے چٹان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کے باعث خوف اور خدشات کا
از خود خاتمہ ہوجاتا ہے لیکن انتظامیہ کا پھر بھی یہ کہنا ہے کہ “ اگر
انہیں کوئی خوفناک مقام سمجھتا ہے تو ہم اس کی سوچ کو ہرگز قصوروار نہیں
ٹھہرائیں گے“-
عام طور پر ان بلند ترین سوئیٹس تک پہنچنا ناممکن دکھائی دیتا ہے جبکہ چٹان
بھی بالکل عمودی شکل میں ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ان کیسپول تک
صرف وہی افراد پہنچ سکتے ہیں جو چٹانیں سر کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں-
|
|
تاہم حقیقت ایسی نہیں ہے کیونکہ ان کیسپول تک رسائی کے لیے باقاعدہ ایک
دھائی سیڑھیوں پر مشتمل راستہ تخلیق کیا گیا ہے جس کے ساتھ ایک حفاظتی کیبل
بھی نصب ہے- اس کے علاوہ سیاحوں کو یہاں تک پہنچانے سے قبل دیگر حفاظتی
تدابیر بھی اختیار کی جاتی ہیں-
لیکن یہ سب پھر بھی آسان نہیں ہے کیونکہ ان کیسپولز تک پہنچنے اور یہاں سے
واپس آنے کے لیے سیاحوں کو تنگ پُلوں٬ دھاتی سیڑھیوں٬ حفاظتی کیبل سمیت کئی
جگہ لٹک کر بھی پہنچنا پڑتا ہے-
|
|
تاہم ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اس انوکھے ہوٹل میں رہائش سستی نہیں ہے٬ یہاں
ایک رات گزارنے کا کرایہ 300 ڈالر ہے لیکن یہاں قیام کرنا زندگی کا ایک
منفرد تجربہ ضرور ثابت ہوتا ہے-
|
|